Gumrah Novel Free Pdf By Syeda Hina Jafferi
Gumrah Novel Free Pdf By Syeda Hina Jafferi
کم از کم اپنے باپ کا خیال کیا ہوتا۔۔۔ وہ بیچارہ گھر سے نکلنے
کے قابل نہیں رہا۔۔۔ کسی سے نظریں نہیں ملاسکتا۔۔۔ سیماب نے رابعہ کو تھپڑ دے مارا۔۔۔
امی اس نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ مجھ سے شادی کرے گا۔۔۔ اس
نے اپنی امی کو دکھانے کے لیے وہ تصویریں مانگی تھیں میرا یقین کریں۔۔۔۔ رابعہ کے آنسو
تھم ہی نہیں رہے تھے۔۔۔۔
اوہ اچھا۔۔۔ تو اس طرح کی تصاویر وہ اپنی امی کو دکھاتا۔۔۔
سیماب غصے میں دھاڑی۔۔۔
امی میرا یقین کریں میں نے اس کو ایسی ویسی کوئی تصویر۔۔۔
چپ ایک دم چپ تو یہ جن تصویروں کی پورے انٹرنیٹ پر دھوم مچی
ہے وہ؟؟؟؟ وہ کوئی بھوت ہے۔۔۔ تم ہی ہو نا۔۔۔ سیماب سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔۔۔
امی مجھے نہیں پتا ۔۔۔ یہ میں ہوں لیکن یہ تصویر میری نہیں
ہے۔۔۔ میرے پاس ایسے کوئی کپڑے نہیں ہیں نا ہی میں ایسا بے ہودہ لباس پہنتی ہوں۔۔۔
امی آپ کا تو میں مان تھی نا پھر آپ کیوں نہیں یقین کرتی۔۔۔۔ یہ دیکھیں امی میں نے
یہ والی تصویر بھیجی تھی۔۔۔۔ رابعہ نے موبائل آگے کیا تو اس کی ماں نے وہ دور پھینک
دیا۔۔۔۔
مجھے مت دکھاؤ۔۔۔ مان تھی اس لیے آنکھیں بند کرکے تم پر یقین
کیا ۔۔۔ تمہارے ابا کے اتنا منع کرنے کے باوجود تمہارے لیے جھگڑا کرکے موبائل لے کر
دیا کہ تم اچھے سے پڑھ جاؤ۔۔۔ بہت اچھے سے پڑھائی کی تم نے۔۔۔۔ تمہارے جیسی لڑکیوں
کی بدولت ہی بہت سے گھرانوں کی لڑکیاں اپنے گھر بیٹھی ہیں۔۔۔ وہ تعلیم کے لیے باہر
نہیں نکل سکتی۔۔۔ کرتوت چند کے ہوتے ہیں اور بھگتنا سب کو پڑتا ہے۔۔۔۔ تمہارے جیسی
اولاد سے تو اولاد نہ ہونا بہتر ہے۔۔۔ تمہارا انصاف تو تمہارا باپ ہی کرے گا۔۔۔۔
سیماب نے زور سے دروازہ مارا اور باہر نکل گئی۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ