Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 1

Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 1

Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 1

Novel Name : Mohabbat Hain Aap Sarapa
Writer Name: Aliya Hussain
Category : Kitab Nagri Special

ہم دونوں تو بیٹھک میں تھے ادا سائیں کے ساتھ وہیں سے نکل رہے تھے کہ تمہیں دیکھ لیا تم کیوں چوروں کی طرح گھوم رہی ہو ؟ ۔ " شاہ زین نے اسے مشکوک نظروں سے ڈبل گھوری سے نوازہ مجال جو یہ لڑکی تھوڑی سی عزت کر لے ان کی ۔

" میرا گھر میری مرضی ہے میں جیسے بھی گھوموں اپنے کام سے کام رکھو تم لوگ ہنہ ۔ " وہ تیکھے لہجے میں ان سے کہتی فریج کی طرف بڑھی ۔

" ارے چھوڑو یار اس کے تو روز کے نخرے ہیں پکا ادا سائیں سے کسی بات پر ناراض ہوئی ہوگی پھر کھانا نہیں کھایا ہوگا اور ادا سائیں نے اسے بھاؤ نہیں دیا ہوگا تبھی بچاری بھوک سے مجبور خود ہی شرمندہ سی چوروں کی طرح اپنے ہی گھر میں کھانے پر ڈاکہ ڈالنے آئی تھی ہم نے ڈسٹرب کر دیا بچاری کو ۔ " علی کا لہجہ اس کا مزاق اڑاتا ہوا تھا جو اس کے غصے کو ہوا دے گیا ۔

" علی بلوچ ۔ " اس نے کافی غصے سے اس کا نام لیا تھا ۔ فریج میں پڑے انڈوں میں سے ایک انڈا اٹھا کر اس نے علی کی طرف پھینکا جو اس کے سینے پر لگا اور قمیض کو داغدار کر گیا تھا ۔

" دفع ہو جاؤ کمینے انسان می ۔ " وہ پورے زور سے چیخی تھی اس سے برداشت نہیں ہوتا تھا کہ کوئی اسے نظر انداز کرے اور یہاں تو ان لوگوں نے اس کی کافی عزت افزائی کی تھی کہ یونس نے اس کو بھاؤ نہیں دیا جو جلتی پر تیل کا کام کر گیا تھا ۔

" آورش ۔ " وہ بیٹھک سے نکل کر آگے جاتا اس کی آخری بات سن چکا تھا اس کا لہجہ یونس کو ناگوار گذرہ تھا تبھی اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی اسے سرزنش کی ۔

" بڑے ہیں تم سے وہ دونوں یہ کس لہجے میں بات کر رہی تھی ان سے تم کتنی بار کہا ہے ادا سائیں کہا کرو انہیں ۔ " اس کا لہجہ سخت نہیں تھا مگر نرم بھی نہیں تھا ۔

اس کی آواز سن کر شاہ زین اور علی فوراً معصوم سی شکل بنا کر شرافت سے کھڑے تھے  جبکہ آورش نے چہرے پر نو لفٹ کا بورڈ لگا لیا ۔

" معافی مانگو دونوں سے تم ۔ " اسے یونہی خاموش کھڑے دیکھ کر اس نے حکمیہ کہا ۔

" میں کیوں معافی مانگوں وہ بھی ان سے ان بندوں سے معافی مانگتی ہے میری جوتی ۔ " وہ اس کے حکم پر صدمے سے اس کو دیکھنے لگی وہ معافی مانگے ان سے یہ تو وہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی ۔

" یہ کس لہجے میں بات کر رہی ہو تم آورش یہ تربیت تو ہم نے نہیں کی تمہاری ۔ " یونس کو اس کا لہجہ قطعاً پسند نہیں آیا تھا اس لئے اسے ڈانٹ کر بولا ۔

" بھلا اس کا لہجہ سنا ہی کب ہے ادا سائیں نے ۔ " شاہ زین علی کے کان میں منمنایا اس نے گھور کر اسے خاموش رہنے کا اشارہ دیا اور چہرے پر واپس مسکنیت طاری کر لی بھلا آورش کی معذرت ان کو مل رہی تھی وہ ہر گز یہ موقع گنوانا نہیں چاہتے تھے تبھی معصوم بن گئے تھے تاکہ یونس کو ان کی معصومیت پر کوئی شک نہ ہو ۔

ان کے سامنے تو ویسے بھی دونوں شریف بنتے تھے بھلا گاؤں کے سردار کے ساتھ وہ زبان کیسے لڑا سکتے تھے ایک آورش ہی تھی جو تھی تو یونس کی نظروں میں معصوم مگر جب وہ خفا ہوتی تھی تو وہ اس کے سامنے بھی کبھی ذرہ لحاظ نہیں رکھتی تھی ۔

" نہیں تربیت تو آپ نے بڑی اچھی کی ہے سائیں ۔ " اس کے جذباتی پن سے کہنے پر وہ منمنائی ۔

" ہمیں دکھ رہی ہے اپنی تربیت کہ کتنی اچھی ہے ۔ " وہ افسوس بھرے لہجے میں بولا ۔

" لو بھئی اب ہماری معافی گئی یہاں ادا سائیں نے اب اپنی سیٹنگ کرنی ہے اسے جذباتی طعنوں سے مار کر اس کی ناراضگی ختم کریں گے ۔ " علی اور شاہ زین دونوں ہی سر پیٹتے چپکے سے وہاں سے نکل گئے ۔

اب بھلا میاں بیوی کی ناراضگی کے بیچ میں ان کا کیا کام ؟

" ماسی سائیں اپنے سردار سائیں سے کہہ دیں مجھ سے بات نہ کریں ناراض ہوں میں ان سے ۔ " اسے کچھ نہ سوجھا تو کچن  کی طرف رات کے کھانے کی تیاری کرنے آتی ماسی سائیں کو مخاطب کیا ۔

" میں کیا ۔ " اچانک اس کی بات پر وہ بھی گڑبڑائیں جبکہ آورش جان خلاصی پر موقع جان کر وہاں سے جلدی سیڑھیاں چڑھتی اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔

" کیا ماسی سائیں تھوڑا دیر سے آجاتیں آپ ۔ " وہ آورش کی چالاکی پر جھنجھلایا ۔

" سردار سائیں بھلا مجھ کو کیا معلوم کہ آپ کچن میں اپنی بیگم سائیں کو منا رہے ہیں میں تو رات کا کھانا بنانے آئی تھی ۔ " انہوں نے ہڑبڑا کر مگر شرما کر کہا تھا ۔

" آج کے کھانے کا انتظار قبول تھا مگر خیر چھوڑیں ۔ " وہ ان کو شرماتا دیکھ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Mohabbat Hain Aap Sarapa Romantic Novel By Aliya Hussain Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇


































ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکری

1 Comments

Previous Post Next Post