Noor's second husband death | Most Romantic Novel | Chapter 5 - Kitab Ngari


پاپا ۔۔۔۔ آپ جانتے بھی ہیں ۔۔۔۔ مجھے شادی راس نہیں آتی ۔۔۔۔ دو لوگ جن سے میرا نکاح ہوا تھا الله کو پیارے ہو گئے ۔۔۔۔ جو بھی میری زندگی میں آتا ہے اسکی زندگی ہی ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ اب آپ کیا چاہتے ہیں ایک اور انسان اس دنیا سے چلا جائے ۔۔۔۔ پاپا مجھے ڈر لگتا ہے لوگوں کے رویوں ان کی باتوں سے ۔۔۔۔۔ جب کوئی یہ کہتا ہے کہ میری منحوسیت کی وجہ سے لوگ مر جاتے ہیں ۔۔۔۔ تب بڑی تکیلف ہوتی ہے مجھے ۔۔۔۔۔

اور کیا امید ہے کہ وہ شخص ایک ایسی لڑکی کو بیوی کے روپ میں قبول کر لے گا جس کا دو بار نکاح ہو چکا ہو ۔۔۔۔

جو دو بار بیوہ ہو چکی ہو ۔۔۔۔ کسی بیوہ کو اپنانا ہمارے معاشرے میں بہت مشکل کام سمجھا جاتا ہے ۔۔۔۔ کیا وہ مجھے میرے ماضی کے طعنے نہیں دے گا ۔۔۔۔۔

میری بیٹی ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا ۔۔۔۔ وہ تمھیں خوش رکھے گا ۔۔۔۔ تمھارے عباس انکل بھی تو ہوں گے وہاں ۔۔۔۔ کوئی بھی مشکل پیش آئے یا کوئی بھی شکایت ہو تم ان سے کہنا ۔۔۔۔

انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمھیں اپنی بیٹی کی طرح رکھیں گے ۔۔۔۔۔

اور لوگوں کی باتوں پر دھیان نا دیا کرو ۔۔۔۔ ان کا کیا ہے وہ تو باتکرتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ ان کا تو کام ہی باتیں کرنا ہوتا ہے ۔۔۔۔

جہاں تک رہی بات جرار کی اسکی مرضی سے ہی یہ رشتہ ہو گا وہ سب جان کر ہی ہاں کرے گا ۔۔۔۔ تم فکر مت کرو ۔۔۔۔ انہوں نے عین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ۔

ٹھیک ہے پاپا جیسے آپ کی مرضی۔۔۔۔ آپ جو کہیں گے مجھے منظور ہے ۔۔۔۔ عین نے ایک بار پھر ان کا مان رکھ لیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post