Mohabbat Jeet Hoti Hai Romantic Novel By Khadija
Mohabbat Jeet Hoti Hai Romantic Novel By Khadija
" واقعی
یار۔۔۔ میں کتنا تمھاری محبت میں اندھا ہو چکا ہوں کہ تم جیسی بودی ، بد مزاج اور کنجوس
لڑکی کے ساتھ خوار ہو رہا ہوں" وہ بیچارگی سے خود پہ ترس کھا کر بولا۔ اس قدر
انسلٹ۔۔۔۔۔وہ سرخ چہرے کے ساتھ ایک دم پلٹی اور وہ جو مزے سے اگلا جملہ سوچ رہا تھا
بدک کر پیچھے ہوا۔ " ہاں تو میں کہہ رہی ہوں۔۔۔آو میرے پاس؟" وہ اس کے سر
پر آ کر چلائی۔ وہ تھوڑا سا مسکرایا اور اپنے گھنے بالوں میں ہاتھ چلا کر اور شرٹ تھوڑی
سی نیچے کھنچ کر ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا۔ " ہاں تو بتایا تو ہے۔۔۔۔۔تمھاری۔۔۔محبت۔۔۔میں۔۔۔میں۔۔۔خوار
ہو رہا ہوں۔۔۔۔اور تم اتنا بھی نہیں کر سکتی کنجوس لڑکی کہ تھوڑا سا کولڈ ڈرنک ہی لے
لو میرے لئے ۔۔۔۔خیر ہے گفٹ تم کسی اور ٹائم بھی لے کر جا سکتی ہو میرے لئے۔۔۔۔"
وہ جو مسکرا مسکرا کر کہہ رہا تھا ، سحر کا رنگ بدلا وہ تیزی سے آگے ہوئی " تم۔۔۔میرے
ساتھ بھی فلرٹ کرنے سے باز نہیں آ رہے؟" وہ حیران ہوا۔ " کیا مطلب؟۔۔۔۔تم
نے ابھی تک مجھے سیریس نہیں لیا۔۔۔۔۔اوہ شٹ۔۔۔۔مطلب میں مفت میں اس جگہ تمھارے ساتھ
باتوں میں وقت ضائع کر رہا ہوں۔۔۔۔حالانکہ اس ٹائم پر میں گھر میں آرام سے سو رہا ہوتا
ہوں" وہ افسردگی سے بولا۔ " سمجھ گئی۔۔۔۔میں بھی کہوں تم اس قدر بہکی بہکی
باتیں کیوں کر رہے ہو؟۔۔۔۔دراصل تم پر نیند کا غلبہ طاری ہو رہا ہے۔۔۔۔" وہ سمجھداری
سے سر ہلا ہلا کر کہنے لگی۔ "
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ