Almas & Sikandar Khan romantic moments | Mohabbat Kuch Yun Hai Tumse | @...


وہ اس کے بازوٶں کے حصار میں قید تھی اور نکلنے کے پر تول رہی تھی لیکن سکندر کی گرفت سے لگتا نہی تھا کہ وہ اتنی آسانی سے اسے جانے دے گا۔

بیٹھے بیٹھے نہی لیٹے لیٹے۔۔۔۔جب میں آیا تھا تو تم یہاں لیٹی ہوٸ تھیں اور گہری نیند میں سو رہی تھیں۔ نہی، آج تم مجھے بتا ہی دو، اگر تمھیں یہ کمرہ زیادہ پسند ہے یا یہ صوفہ زیادہ کمفرٹیبل ہے تو میں بھی ادھر ہی سو جایا کروں گا

الماس کو اس کی بات نے شرمندہ کر دیا تھا۔ وہ بے ساختہ اپنا نچلا ہونٹ کاٹتے ہوۓ ادھر ادھر نظریں گھما کر دیکھنے لگی۔ سکندر نے الماس کی گھبراہٹ محسوس کرلی تھی۔

ایسے مت کیا کرو۔۔۔۔میں جب بھی آتا ہوں تم مجھ سے دور بھاگ جاتی ہو۔ تم سے شادی میں نے اس لیے تو نہی کی تھی کہ پھر بھی ترستا رہوں تمھارے لیے۔ صرف دیکھنا ہی ہوتا تو تم اسی گھر میں رہ رہی تھیں، مجھے شادی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

سکندر کےاتنے بے باک انداز اور الفاظ پر الماس کا دل زور سے دھڑکا اور اس کی آنکھوں پر حیا کا بوجھ بڑھ گیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کوٸ جسارت کرتا، الماس نے پھر اس سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

وہ۔۔۔میں۔۔۔۔۔وہ۔۔۔۔مجھے لگتا ہے۔۔۔۔باجی۔۔۔باجی بلا رہیں مجھے


Post a Comment

Previous Post Next Post