Faran Sikandar slapped on Roshni face | Episode today 12 - Kitab Nagri #...


"روشنی انوار۔۔۔میں تم سے روشنی انوار مانگنے آیا ہوں آج۔۔۔۔اور اس کے لیے جو بھی قیمت چاہو۔۔۔۔منہ بولی قیمت میں تمہیں ابھی دینے کے لیے تیار ہوں۔۔۔۔"

روشنی کے نام پر فاران کو لگا اس نے غلط سنا ہے۔وہ روشنی کی بات کیوں کر رہا تھا۔فاران کے چہرے پر ایسے تاثرات تھے کہ مقابل بھی سمجھ گیا تھا۔

"فاران میری اور تمہاری جو بھی لڑائی ہے یہ معاملہ اس سب سے ہٹ کر ہے۔۔۔لیکن تمہارے انداز سے لگ رہا ہے تم اس بارے میں نہیں جانتے۔۔۔مجھے حیرت ہے۔۔۔تم کیسے نہیں جانتے۔۔۔۔"وہ افسوس سے کہتا ہوا گویا ہوا۔

"تم کیسے نہیں جانتے کہ روشنی انوار جو اس وقت تمہاری بیوی بنی تمہارے گھر موجود ہے۔۔۔۔تم سے پہلے اس کی شادی مجھ سے یعنی فرید علی ہمدانی سے ہوئی تھی۔۔۔اور یہ ایک محبت کی شادی تھی۔وہ محبت جو مجھے سارہ کے ساتھ رہ کر نا ہوئی وہ روشنی سے ہوئی تھی۔۔۔۔"فاران کے چہرے پر ناقابل فہم تاثرات تھے۔اسے لگ رہا تھا کہ ہمدانی کسی اور زبان میں اس سے گفتگو کر رہا ہے جو اس کی سمجھ سے باہر جا رہی ہے لیکن نہیں اسے سب ٹھیک سنائی دے رہا تھا۔لیکن وہ کس قسم کی گفتگو کر رہا تھا۔اسے لگا کہ وہ کوئی آفیشلی بات کرے گا۔لیکن اس کی بات نے فاران کو شاک دیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post