Guess The Novel Name Today 2 / 20 / 23

Guess The Novel Name Today 2 / 20 / 23

Guess The Novel Name Today 2 / 20 / 23


"کیا بگاڑا تھا میری ماما،میرے بھائی اور میری بہن نے جو یوں لٹروں کی طرح ہمارے گھر گھس کر نقب لگائی آپ نے_؟" اگلہ لمحہ بہت بھاری تھا ، ابان عریض کا ہاتھ اٹھا تھا اور اسکے نرم و نازک گال پہ نشان چھوڑ گیا ، اسکے اعصاب جھنجھنا اُٹھے اور گال پہ جیسے آگ دہک اُٹھی تھیتھپڑ اس قدر بھاری تھا کہ وہ لہرا کے پیچھے کی طرف گرنے لگی تبھی ابان نے اسی بے دردی سے رمل کو اپنی جانب کھینچ لیا ، وہ نازک موم سی گڑیا جیسی اسکے یوں بےدردی سے کھینچے جانے پہ اسکے سینے سے آ لگی

"پتہ بھی ہے لُٹرے کیسے ہوتے ہیں_؟"وہ غرایا، اسکی گرفت رمل کے کندھوں پر اتنی سخت تھی کہ اسے ابان کی انگلیاں اپنے بازو کے گوشت میں پیوست ہوتی محسوس ہوئی_ متورم آنکھیں، بائیں گال پہ چار انگلیوں کے نشان بہت واضح تھے_ وہ وحشت زدہ سی اپنا درد بھولے اسے دیکھ رہی تھی_ اس نے رمل کو دھکا دیا جو صوفے پہ جا گری_

اسکی طرف جھکتے ہوئے اسنے رمل کے دائیں بائیں صوفے کی پشت پہ ہاتھ رکھ دیے ، یوں کے وہ مکمل طور پر اسکے حصار میں آگئی_ ابان کے کپڑوں سے اٹھتی کلون اور پرفیوم کی ملی جلی خوشبو نے لمحوں میں رمل کو اپنے حصار میں جکڑا_

"تم صرف اس لفظ "لُٹرے " کے نام سے واقف ہو میں تمہیں بتاتا ہوں اصل میں لُٹرے ہوتے کیسے ہیں-"ایک لمحے میں وہ پینترا بدلتا دلکشی سے ہنسا ۔ رمل کا چہرہ سپید پڑ گیا ۔ وہ وحشت زدہ سی ہوکر نفی میں سر ہلانے لگی _

کس کس کو مکمل ناول کا لنک چاہیے؟؟؟؟؟




2 Comments

Previous Post Next Post