Roshni decided to go back home | Raahi Sath Chalte Hain | second marriag...


"آپ چاہتے ہیں میں اسلام آباد جاؤں فاران نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔ٹھیک ہے چاچو۔۔۔۔بس اتنا بتائیں کہ پھپھو سے کہوں چھوڑ کے آنے کو یا آپ جائیں گے۔۔"روشنی کا لہجہ اس وقت انتہائی سنجیدہ تھا کوئی لچک نا تھی انداز میں۔اور حمدان۔۔۔۔ ان کو بلکل بھی اندازہ نہیں تھا روشنی سیدھے یہی بات کرے گی۔اس کے انداز نے انھیں حیران کیا تھا اس کا اندازہ حمدان کے چہرے سے بخوبی ہو رہا تھا۔جبکہ روشنی کہہ کر سامنے کھیلتے بچوں کو دیکھنے لگی۔

"دیکھو روشنی۔۔۔"

"سب بے مطلب ہے چاچو بے معنی۔۔۔۔پلیز اپنی انرجی ضائع مت کریں۔۔۔۔مجھے پتہ ہے آپ کیا بات کریں گے۔۔۔۔"اس نے حمدان کی بات کاٹی۔اور بات مکمل کر کے پھر سامنے دیکھنے لگی۔اب کہ حمدان بھی خاموش ہو کر اسے دیکھنے کے بعد سامنے دیکھنے لگے۔

"مجھے پتہ ہے یہ مشکل ہے تمہارے لیے لیکن۔۔۔"کچھ لمحوں کی خاموشی کے بعد چاچو نے بات شروع کی۔اور روشنی بخوبی اندازہ تھا وہ اسے ہی سمجائیں گے۔روشنی کے اندر لاوا سا پھٹا۔اس کے صبر اور تحمل کا لاوا۔

"یقین کریں چاچو۔۔۔۔۔میں سب سمجھ رہی ہوں سب۔۔۔۔پلیز مجھ سے یہ باتیں بار بار کر کے مجھے مزید اذیت مت دیں۔یہ کام فاران بخوبی کر رہا ہے۔آپ ہی میرے حال پر رحم کھا لیں۔۔۔۔میں صرف سکون چاہتی ہوں۔اپنے لیے۔ریان کے لیے۔اور میں سمجھ چکی ہوں مجھے ہی آگے بڑھنا ہو گا۔دوسرے لفظوں میں جھکنا ہو گا۔۔۔۔"


Post a Comment

Previous Post Next Post