Ehl E Dil By Yaman Eva Glimpse Of Upcoming Novel

Ehl E Dil By Yaman Eva Glimpse Of Upcoming Novel

Ehl E Dil By Yaman Eva Glimpse Of Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Ehl E Dil By Yaman Eva  

Kitab Nagri Special

Posted SooN 

Only On Kitab Nagri Youtube Channel 

Who wanna read it

وہ چائے بنا کر باہر بیٹھا موبائل یوز کر رہا تھا جب اسے پھر سے ساتھ والی چھت پر کسی لڑکی کے رونے کی آواز آئی تھی۔ ایسا وہ پچھلے کافی دن سے محسوس کر رہا تھا۔ پہلے اس نے نظرانداز کیے رکھا مگر آج وہ تھوڑا متجسّس ہوا۔

کپ زمین پر رکھ کر دیوار کے قریب پہنچا اور

متذبذب سا رک گیا۔ درمیانی دیوار بہت اونچی نا تھی، اپنی دراز قد کی وجہ سے وہ دوسری جانب آرام سے دیکھ سکتا تھا مگر شاید وہ لڑکی اسی دیوار کے پاس بیٹھی تھی، نظر نہیں آ رہی تھی۔

ہیلو۔۔ کیا آپ ٹھیک ہیں؟“  اس نے کچھ سوچ کر نرمی سے استفسار کیا۔ رونے کی آواز یکدم رک گئی۔ یقیناً اس کی آواز پر وہ سہم گئی تھی۔ شاہے بھی خاموش رہا، جواب کا منتظر تھا۔ انسانیت کے ناطے اسے پچھلے کئی روز سے مسلسل روتی لڑکی پر افسوس ہوا تھا۔

کافی دیر خاموشی اور گھٹی گھٹی سسکیوں پر وہ اس سے پہلے کہ پلٹتا۔ دیوار کے پاس سے نازک سی کم عمر لڑکی کھڑی ہو کر اس کے سامنے آئی۔ شاہے اپنی جگہ رک سا گیا۔ آنسوؤں سے بھری سوزش زدہ آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں، ننھی سی ناک بھی سرخ تھی اور چہرہ آنسوؤں سے تر۔۔

کیا آپ ٹھیک ہیں؟ کوئی پرابلم ہے؟“ شاہے نے نرمی سے سوال کیا۔ لہجے میں ہمدردی تھی۔

وہ رک کر اسے دیکھتی رہی پھر نفی میں سر ہلایا۔ وہ سمجھ نہیں پایا یہ نفی پہلے سوال پر تھی یا دوسرے پر۔۔

مگر اس کے خاموش رہنے پر وہ سر ہلا کر پلٹا۔

کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟“ بھیگی آواز پر اسے جھٹکا لگا۔ حیرت سے پلٹ کر اسے دیکھا۔

اس کی عمر اور سائز کے حساب سے یہ سوال کافی حیران کن تھا۔ حیرت کے بعد دوسرا تاثر ناگواری کا تھا۔ اس کے ماتھے پر بل نمودار ہوئے۔


2 Comments

  1. when will post this novel on web?

    ReplyDelete
  2. Please publish the novel Ahl e dil in pdf format.. we're anxiously awaiting for that.. as we all know it will be firstly published on kitab nagri..

    ReplyDelete
Previous Post Next Post