Phool Mehsosaat Written By Hina Irshad

Phool Mehsosaat Written By Hina Irshad

Phool Mehsosaat Written By Hina Irshad


"پھول محسوسات"


پھول ایسا لفظ ہے' جسے سوچتے ہی ایک الگ اور

 خوبصورت احساس اجاگر ہوتا ہے۔

پھول پودے کے ایک حصے کا نام ہے۔  پھول نر اور مادہ حصے کے ملاپ پہ مشتمل ہوتا ہے۔ انکے ملنے سے ہی بیج پیدا ہوتا ہے۔ کیڑے مکوڑے اور پرندے ہی انکے ملاپ کا باعث بنتے ہیں۔ پودے انہیں مختلف اوقات میں' مختلف طریقوں سے اپنی اور کھینچتے ہیں ۔ ان  طریقوں میں کچھ طریقے رس' خوشبو اور رنگ ہیں۔

پھول پودے کی افزائشِ نسل کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ہم کسی بھی پودے کا ذکر کریں تو زیادہ خوشی نہیں ہوتی' جبکہ اسکے ایک حصے (پھول) کو سوچ کر یا محسوس کر کے' ہم محسوس کرتے ہیں۔

پاکستان میں پائے جانے والے پھولوں کی مختلف اقسام ہیں ۔

جن میں سے چند ایک یہ ہیں 

گلاب' چنبیلی' موتیا' رات کی رانی' رات کا راجہ' گیندا' نرگس' سورج مکھی' گل دوپہری وغیرہ۔

پھول نسل و رنگ ہی سے نہیں بلکہ اپنی خوشبو سے بھی خوبصورت و معتبر ہوتے ہیں ۔

ہر پھول اپنی ایک الگ خصوصیت رکھتا ہے۔ ہر پھول اپنی خوشبو و رنگ سے اہمیت رکھتا ہے۔ جیسے کہ سفید پھول کو امن کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

پیلے پھول کونفرت کی نشانی جانا جاتا ہے۔ حتٰی کہ گلاب کے پھول کو محبت کی نشانی مانا جاتا ہے ۔

اگر ہم اردگرد کے لوگوں کے نظریے کو چھوڑ دیں تو تمام پھول ہمارے ربِ کائنات کا نازک و حسیں عطیٰہ ہیں ۔

انسان فطرتاً حسن پرست ہے اور اسی بنا پر پھول کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ  موجود خوشبو کو مختلف مواقع پہ استعمال کرتا ہے۔ جیسا کہ کلی دیکھنے میں بے حد چھوٹا سا پھول ہے لیکن اسکی' خوشبو کو  لوگ اس قدر پسند کرتے ہیں کہ انہیں زیور کے طور پر کانوں میں بالی کی جگہ' انگلی میں انگوٹھی کی جگہ اور کلائی میں چوڑی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر بات کی جائے پھولوں کا بادشاہ کون ہے؟ تو گلاب

 پھولوں کا بادشاہ ہے۔ گلاب ایسا پھول ہے' جس میں حضرت محمد صلی الله والہ وسلم کے پسینے  مبارک کی خوشبو شامل ہے۔

گلاب نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ اسکی خوشبو روح کو بھی مہکاتی ہے۔

پھول گرمیوں میں دھوپ کی وجہ سے زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ پاتے' جبکہ انکی سردیوّں میں پیداوار بڑھ جاتی ہے۔  جی ہاں بیشک پھول بھی جاندار ہیں ۔

حتی کہ یہ الله تعالیٰ کی عبادت بھی کرتے ہیں ۔

لوگ اسے کاروبار کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

پھول گرمیوں میں مہنگے اور سردیوں میں مناسب قیمت پہ بیچے جاتے ہیں ۔

پھول نہ صرف خوشیوں کے موقع پہ استعمال ہوتے ہیں بلکہ یہ غم کے موقعوں پہ بھی استعمال ہوتے ہیں ۔

پھول صرف نہیں ہے اک زیور کا گہنا

یہ تو چپکے سے ہر دل کا راز ہے کہتا

کوئی احساس اندر جو  ہے رہتا

وہ اپنے انداز سے' ہر شخص ہے کہتا

از حناء ارشاد


Post a Comment

Previous Post Next Post