Hum Written By Najma Iqbal
Hum Written By Najma Iqbal
"ہم" از "نجمہ اقبال"
میری کبھی بھی ملکی حالات
میں دلچسپی نہیں تھی- اور نہ ہی مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ ملک میں کیا چل
رہا ہے مگر سیلاب کے دنوں میں کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملے جس نے مجھے سوچنے
پر مجبور کر دیا -
بےشک پاکستان کے قیام کا مقصد
اسلام تھا -مگر یہاں مختلف قومیں، زبانیں اور نسلیں آباد ہیں بدقسمتی یہ کہ ہم نے اسلام
کو سرے سے نظر انداز کر دیا مگر یہ نہیں کہ ہم نے اسلام کو استعمال ہی نہیں کیا-ہم
نے اسلام کو استعمال کیا ہے مذہب کارڈ کے طور پر ،ہم نے اسلام کو استعمال کیا ہے تقاریب
کرنے کیلئے اور ہم نے اسلام کو استعمال کیا ہے آئین بنانے کے لیے وہ الگ بات ہے کہ
اس پر عمل کرنا ہمیں دشوار لگا -
کل میں کچھ ویڈیوز دیکھ رہی
تھی جس میں تحریک انصاف کے لوگ آرمی کو پتھروں سے مار رہے تھے یہ سچ ہے کہ گزشتہ سالوں
ہمارے فوج سے کبھی بھی اچھے تعلقات نہیں رہے مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ انھیں
یوں ذلیل کیا جائے -
فوج کی قدر جا کر فلسطینیوں،
کشمیریوں اور برما کے لوگوں سے پوچھیں کہ مظبوط فوج کتنا بڑا سہارا ہوتی ہے- صرف یہی
نہیں سائبر کا وہ طیارہ جس نے ہلواڑہ کے ہائی اڈہ کو کھنڈر بنا دیا تھا جسکی تصویریں
پاکستان کی تین نسلیں بڑے فخر سے لیتی رہی ہیں اسکو گرا دیا اور یہی پہ بس نہیں اور
بھی اتنا کچھ کہ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں-
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں
آتی کہ پاکستانی عوام چاہتی کیا ہے..... یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے کبھی روٹی کپڑا اور
مکان کا نعرہ لگایا ٫جنھوں نے نوکریاں دینے کے وعدے بھی کیے اور پھر انھوں نے تبدیلی
کی بات بھی کی..... بس انکے نام مختلف ہیں انکی شکلیں مختلف ہیں اور انکا دور مختلف
ہے-
عمران خان صاحب وہی شخص ہیں
جسکو 4 سال ملے اور تبدیلی کیا آئ..... اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے بہانے بنانا بہت
آسان ہوتا ہے-
کیا لیڈر وہ ہوتا ہے جو یہ
کہے کہ کہ مجھے وقت کم ملا اور میری ٹیم نہیں اچھی-
یہ وہی شخص یے جس نے تحریک
لبیک والوں پر آرمی چھوڑی انھوں نے اس شخص کو قید کیا جس نے دین اسلام کی بات کی جس
نے ناموس رسالت کیلئے خود کو قربان کیا۔ خادم حسین جنھوں نے گستاخ رسول کو سزا دلوانے
کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا- یہاں تک کہ اپنی اولاد کو بھی اسی راہ کا مسافر بنا
دیا۔اور دوسری طرف عمران خان صاحب نے اسی ملعونہ آسیہ کو بحفاظت یہاں سے فرار
کروایا مجھے یاد ہے خان صاحب کے الفاظ جب انھوں نے کہا تھا کہ جلسہ کرنے سے صرف ملک
کا نقصان ہو گا ریلی نکالنا عوام کے لئے مشکل کا باعث ہے اور بہت کچھ....... مگر یہ
سب دوسری پارٹیوں کے لیے تھا ان کے اپنے لیے نہیں -
انکی منافقت کی کیا ہی بات
کریں ایک طرف یہ امریکہ کے غلام نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں دوسری طرف ان ہی کے ساتھ
ملکر سازشیں-
کل سارا تماشہ دیکھنے کے بعد
مجھے وہ وقت بھی یاد آیا جب پاکستان پورا پانی میں ڈوبا ہوا تھا اور کھانے کو کچھ نہیں
تھا حتی کہ ریسکیو کے لیے بھی کوئی نہ تھا اور سب کو معلوم ہے کہ پاکستان فی الوقت
کس حالت نازک میں ہے. سرمایہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اس لیڈر کو بچانے کیلئے جو نقصان
کیا گیا کیا اسکی بھرپائی جلد ہو سکے گی.... اسی طرح کے بہت سے لیڈرز تاریخ میں گزرے
ہیں جنکے لیے عوام نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالیں کبھی ایوب خان، کبھی بھٹو کیلئے،
کبھی میاں نواز شریف کے لیے اور کبھی زرداری کیلئے مگر حاصل کیا ہوا.....ہم سب
کو علم ہے کہ غریب کا ساتھی غریب ہی ہوتا ہے اگر آج نواز شریف امریکہ میں ہے تو وہی
میاں نواز شریف صاحب کبھی عوام کے دل کا تارا ہوا کرتے تھے-
یہ ہے وہ قوم جس نے لیڈر کیلئے
اپنے ملک کو تباہ کرنا بھی بہت آسان سمجھا..... وہ قوم جسکے سر کروڑوں ڈالر قرضہ ہے
جس قوم کے پاس سرمایہ نہ ہونے کے برابر ہے..... اس قوم کے پاس سیلاب زدگان کو ریسکیو
کرنے کیلئے کچھ نہ تھا اس قوم کے بچے سڑکوں پر بھوکے مر رہے ہوتے ہیں اور یہ قوم.......
مجھے نفرت ہے ایسی تبدیلی
سے، مجھے نفرت ہے ایسے لیڈر کی محبت سے اور مجھے نفرت ہے ہے ہر اس احتجاج سے جس سے
میرے ملک کو نقصان ہو-
ارے نقصان تو جنگ میں بھی
کرنے کی اجازت نہیں ہے اللہ نے کھیتوں اور فصلوں کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا تم
کس ریاست مدینہ کی بات کرتے ہو....... کونسا اسلام، کونسی ترقی اور کس تبدیلی کی بات
کرتے ہو.... یاد رکھنا اگر تم امریکہ کے غلام نہیں ہو تو تم آزاد بھی نہیں ہو
حقیقتاً اب میرا دم گھٹتا
ہے اس ملک میں
ہم وہ غلام ہیں جو کبھی
روٹی ٫کپڑا اور مکان کے نعرے
کے پیچھے لگتے ہیں اور کبھی نوکریوں اور تبدیلی کے پیچھے
.. در حقیقت یہ سب وہی ہیں ایک
سےبس انکے چہرے مختلف ہیں انکے نام مختلف ہیں اور انکے دور مختلف ہیں-
Mujhe bohat asha laga aap ka article i appreciate you kion k kisi ko tu koi awaaz uthani chahiye 😢 (
ReplyDeleteMemona )
💯💯🥺
ReplyDeleteBht acha article likha h apna❤️
ReplyDelete