Hain Ahle Mohabbat Ke Rang Juda By Zahra Farrukh Hasan Episode 2
Hain Ahle Mohabbat Ke Rang Juda By Zahra Farrukh Hasan Episode 2
" یہ مت بھولو وجدان تم نے
کس کا کالر پکڑا ہے _" اجلال خانزادہ نے اپنے کالر تھامے ہوئے وجدان کے
ہاتھوں کی طرف اشارہ کیا _______
" مجھے معلوم ہے ایک دو ٹکے
کے سیاست داں کا… اور زنا کار کا _"
وجدان نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوٹ کے کالر کو جھٹکا دیا اور وہ ٹیبل پر
الٹ گئے _______
" بہت فخر ہے نا تمھیں اپنی
اس وردی اور اس پوسٹ کا اور میں وہ اتروا نا لوں تو میرا نام اجلال خانزادہ نہیں
_" سیدھے ہوتے ہوئے انگلی اٹھا کر انہوں نے وجدان کی طرف دیکھا اور غراتے
ہوئے جو کہا، وجدان کے ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ ابھری ______
" اور میرے خیال سے یہ کوشش
تم پچھلے کئی سالوں سے کر رہیں ہو _" سینے پر ہاتھ باندھ کر جیسے انہوں نے
اجلال خانزادہ کا مذاق اڑایا _ اجلال نے اپنی مٹھی کس لی، ہونٹ بھینچے اور پھر
مکاری سے مسکرا دئے ......
" وجدان صاحب میری کوششوں
میں کتنا دم ہے، تم اچھے سے جانتے ہو اگر نہیں معلوم تو زرا جاکر اپنی محبوب بیوی ....
" کہا نا نام بھی مت لینا
اپنی گندی زبان سے اس کا _" ایک بار پھر انہوں نے اجلال خانزادہ کا کالر مٹھی
میں جکڑ لیا، اجلال جانتا تھا کمشنر کو کون سی بات سے سخت چوٹ پہنچتی ہیں، وہ زور
سے ہنسا _______
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Aoa
ReplyDeleteYe novel kch ur ha andar.
Shehry dil novel ha 🙂