Jazeera Mohabbat Ka ( Season 2 ) Romantic Novel By Mahi Rani
Jazeera Mohabbat Ka ( Season 2 ) Romantic Novel By Mahi Rani
ہاتھ تو
چھوڑدیں کوئی دیکھ لے گا۔۔کو ن دیکھے گا اور کوئی بھی دیکھتا ہے تو دیکھ لے میں
کوئی غنڈا تھوڑی ہوں جو تمہیں اغوا کرنے
آیا ہوں۔ آریز نے گاگلز اتار کر اسے اپنی طرف کھینچتے اس کی آنکھوں میں جھانکا زمل
کا اسٹالر سر سے کھسکا۔
آئی لائک
دس سٹائل ۔۔ آریز نے اس کے سر پر اسٹالر ٹھیک کرتے اس کے چہرے پر نظریں جمائیں۔تمہیں میرے علاوہ
دیکھنے کاحقدار کوئی نہیں ۔۔۔
وہ اس کے
چہرے کو چھوتے جذب سے بولا اور اس کی ٹھوڑی کو انگلی سے اوپر کیا۔۔زمل تو اس
کی برائون آنکھوں میں کھو چکی تھی۔۔۔
دونوں آفاق
کی گرجتی آواز سے چونکے۔۔۔
چھوڑو اس
کا ہاتھ ۔۔۔۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کون ہو تم۔۔۔آفاق بھاگتا ہوا اس کے قریب آیا
اور زمل کا بازو پکڑتے اسے پیچھے کیا اور تن کر آریز کے سامنے کھڑا ہو گیا۔۔۔
زمل منہ
کھولے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی اسے آفاق
کی فکر تھی اگر آریز نے آفاق کو غصے میں آکر اس
کو مار دیا تو۔۔۔
تو کیا
کوئین کو چھونے کے لئے مجھے تمہاری اجازت کی ظرورت ہے۔۔۔آریز نے سنجیدہ نظروں سے
آفاق کو گھورا۔۔۔
ہاں کوئین کوئی کوئین نہیں یہاں نکلو یہاں سے۔۔۔۔
آریز نے
زمل کا بازو پکڑتے اسے ساتھ لگایا اور اس کے کندھے کے گرد حصار باندھا۔
آفاق کے ماتھے پے بل پڑے اس سے پہلے کہ آفاق اور آریز ایک دوسرے کے گریبان جکڑتے زمل درمیان میں کھڑی
ہوئی۔۔۔
آفاق پلیز
رک جائووو۔۔۔۔یہ میرے ہزبینڈ ہیں۔۔۔
آفاق کا
اٹھتا ہاتھ وہیں رکا۔۔۔اسنے بے یقینی سے زمل کو دیکھا۔۔
آریز نے
ابرو اچکاتے آفاق کو دیکھتے سمر ک کیا اور صوفے پر بیٹھتے ٹانگ پر ٹانگ چڑھائی۔
تو پاکستان
میں دامادوں کو ویلکم ایسے کیا جاتا ہے
افسوس ہوا دیکھ کر۔۔۔ چچچ۔۔۔۔۔ آفاق نے اس کے بیٹھنے کے اسٹائل پر غور کرتے
زمل کو دیکھا۔
زمل یہ تو
کہیں سے ڈیسینٹ نہیں لگ رہا غنڈا لگ رہا
ہے مجھے تو ۔۔۔آفاق نے زمل کی طرف دیکھتے سر گوشی کی۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free Pdf Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
nice story king ka beta king se bhi brh kr hai
ReplyDelete