Salam E Ishq Pdf Complete Novel By Rimsha Hussain

Salam E Ishq Pdf Complete Novel By Rimsha Hussain

Salam E Ishq Pdf Complete Novel By Rimsha Hussain

Novel Name : Salam E Ishq
Writer Name: Rimsha Hussain
Category : ROMANTIC NOVELS,Hero as a Polication,
Novel status : Complete Novel

آپ نے ہم سے شادی کرنے سے انکار کیا؟وہ اُس کے روبرو کھڑا ہوتا سنجیدگی سے پوچھنے لگا

ہاں۔ ۔۔قدم پیچھے کی جانب لیکر اُس نے مختصر جواب دیا۔ ۔

کیوں؟ سنجیدگی سے بھرپور اگلا سوال

کیونکہ مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی تھی۔ ۔۔اپنے ڈوپٹے کے کونے کو مضبوطی سے تھامے اُس نے جواب دیا

کوئی ایک وجہ ہم سے شادی نہ کرنے کی؟ اُس نے اپنا ایک قدم آگے بڑھایا تو وہ دو قدم پیچھے ہوئی

کوئی ایک وجہ نہیں جو میں بتاؤں۔۔۔وہ پزل ہوئی اُس کے سوالوں سے

ٹھیک ہے اگر وجوہات بہت ہیں تو باری بار سب بتاؤ۔۔۔اپنے کندھوں پر شال ٹھیک کیے بازوں سینے پر باندھے وہ کسی چٹان کی طرح اُس کے جانے کے سارے راستے مسدود کرتا پوچھنے لگا تو وہ لب کُچلنے لگی۔۔۔"وہ سمجھ نہیں پائی اب اِس انسان نامی جن سے چُھٹکارا کیسے حاصل کرے

میں سُن رہا ہوں۔ ۔۔وہ بولا تو اُس نے نظریں اُٹھاکر سامنے کھڑے وجاہت سے بھرپور اُس شخص کو دیکھا جو بے تاثر نظروں سے اُس کو دیکھ رہا تھا۔ ۔

آپ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔ ۔پہلی وجہ بتائی گئ

محض آٹھ سال"اور یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔۔وجہ رد کی گئ۔۔۔

آپ شادی شُدہ بھی ہیں"مگر میں غیر شادی شُدہ ہوں۔ ۔۔آہستگی سے اپنے اُور اُس کے درمیان حائل فرق بیان کیا گیا

تم وقت پر آجاتی تو آج دونوں شادی شُدہ ہوتے۔۔۔اُس کے جواب پر وہ سُرخ ہوئی مگر نظریں اُٹھاکر اُس کو دیکھنے کی ہمت نہ کرپائی

آپ ایک بچے کے باپ ہیں۔ ۔۔اُس کو لگا شاید سامنے والا اب پیچھے ہٹ جائے اور اُس کو جانے دے

مجھ سے شادی کے بعد وہ تمہارا بچہ بھی ہوسکتا ہے اگر تم چاہو تو۔ ۔۔۔۔پیش کش کی گئ

اِن کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں جن کی وجہ سے میں شادی کے حق میں نہیں تو آپ پلیز مجھے فورس نہ کرے۔ ۔۔وہ تنگ ہوئی

میرے کان کُھلے ہوئے ہیں اب تم اپنا منہ کھول کر اور باتیں بھی بتاؤ۔۔۔اُس نے اسرار کیا

آپ بات ایسے کرتے ہیں جیسے کوئی احسان کرتے ہو"جیسے سامنے والا آپ کا غلام ہو اور آپ اُس کے مالک۔۔۔خفگی بھرے لہجے میں اگلی وجہ بتائی گئ۔

میں نارمل لہجے میں بات کرنے کی کوشش کروں گا تم آگے بولو۔۔۔۔اُس نے جیسے بات ختم کرنی چاہی

میری ایک چیز سے سؤ نقص نکالتے ہیں۔۔۔اب کی شکوہ کیا گیا

اب کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردوں گا"بس یا کچھ اور بھی؟وہ غور سے اُس کے چہرے کے اُتاؤ چڑھاؤ کو دیکھ کر بولا

مجھے کبھی پیار سے نہیں دیکھا جب بھی دیکھا غُصے سے دیکھا ہے۔۔۔آخر میں اُس کے منہ سے وہ پھسلا جو نہیں پھسلنا چاہیے تھا مگر جو بھی تھا سامنے والا اُس کی بات سے محفوظ ہوا تھا تبھی اب کی مبہم مسکراہٹ سے اُس کو دیکھنے لگا جس کی حالت غیر ہوگئ تھی۔۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Salam E Ishq Pdf Complete Novel By Rimsha Hussain is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free Pdf Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post