Chandni Complete Novel By Meem Ainn
Chandni Complete Novel By Meem Ainn
"دل آرا آپ نے ابھی تک
کوئی جواب نہیں دیا۔ میں منتظر ہوں !!!"
ثاقب ایک دم دل آرا سے
مستفسر ہوا تو اس کا سانس جیسے رک سا گیا۔
"کیا آپ میری زوجیت میں
آنا پسند کریں گی ؟؟"
وہ ایک دفعہ پھر سے اپنا
سوال دہرا گیا۔
"میں آپ سے شادی نہیں کر
سکتی!!!"
چند لمحے خاموشی کی نظر
کرنے کے بعد وہ بولی بھی تو کیا !!!
"وجہ ؟؟"
وہ جیسے بہت ضبط سے پوچھ
رہا تھا۔
"کیوں کہ میرا نکاح ہو چکا
ہے۔ میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں !!!!"
وہ ان سب پر دهماكا کرتی
شرمندگی سے نظریں جھکا گئی جب کہ ان تینوں بھائیوں کی آنکھوں میں تیرتی بے یقینی
واضح تھی۔
"ایسا ۔۔۔۔ایسا کیسے ہو
سکتا ہے ؟؟؟"
سب سے پہلے حمزہ کی بے
یقین آواز نکلی تھی۔
ان سب کی آنکھوں میں
تیرتی بے یقینی دیکھ کر دل آرا کا دل کیا زمین میں گڑ جاۓ۔ آنسو تیزی سے آنکھوں کی
سطح گیلی کرنے لگے تھے۔
"دل آرا بہتر ہوتا اگر آپ
آدھی سچائی کی جگہ پوری سچائی بیان کرتی !!!"
ثاقب کی پر سکون آواز پر
دل آرا نے جھٹکے سے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔ اس کی بھیگی سرخ آنکھیں دیکھتا
ثاقب بامشکل ہی نظریں اس پر سے ہٹا پایا۔
"کک۔۔۔کیا مطلب ؟؟"
وہ نا سمجھی سے بولی تو
ثاقب سکون سے اپنے بازو سینے پر باندھتا ایزی ہو کر بیٹھ گیا جب کہ باقی سب کی
سوالیہ نظریں اس پر ہی جمی تھی اب۔
"شاید آپ کو شادی شدہ لفظ
کی جگہ بیوہ کا لفظ استعمال کرنا چاہئے تھا۔!!!"
ثاقب کی بات پر دل آرا کی
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ وہ کیسے جانتا تھا اس کی زندگی کا اتنا بڑا سچ !!!!
"کیا !!!!!"
تینوں بھائی ایک کورس میں
چیخے تھے۔
"محترمہ دل آرا صاحبہ دس
سال کی عمر میں ہی بغیر رخصتی کے بیوہ ہو چکی تھیں۔"
اس کے انکشاف پر دل آرا
ضبط سے آنکھیں میچ گئی۔
"پر ایسا کیسے ہو سکتا ہے
؟؟"
حسام کے حلق سے پھنسی
پھنسی آواز برآمد ہوئی تھی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ