Damini Aseer Novel By Muslim Girl Episode 1

Damini Aseer Novel By Muslim Girl Episode 1

Damini Aseer Novel By Muslim Girl Episode 1

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Damini Aseer
Writer Name: Muslim Girl
Category : Cousin Marriage, Love Marriage, Family Love,
Novel status : Episodic

وہ  اس وقت بھاگ رہی تھی اور اس کی رفتار بہت تیز تھی۔ وہ بھاگتے بھاگتے  بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہی تھی ۔ ایسا کرتے اس کو کئی بار ٹھوکر لگی اور وہ گرتے گرتے بچی لیکن اسے پرواہ نہیں تھی۔ وہ اس سنسان جنگل میں اپنی عزت بچانے کی خاطر بھاگ رہی تھی۔ نہ پاؤں میں چپل تھی نہ کوئی چادر اس کے پاس تھی۔

اس کے پاؤں سے خون نکل رہا تھا ۔ اب ہمت جواب دے چکی تھی۔ ایک درخت کے ساتھ ٹیک لگا کے اس نے تھوڑی دیر کے لیے خود کو چھپانے کاسوچا ۔۔قسمت نے آج اسے جس دوراہے پر لا کہ کھڑا کیا تھا۔ اس کا وہم و گمان بھی اس کے ذہن میں موجود نہ تھا۔ اس نے اوپر آسمان کی جانب دیکھا اور سر گوشی نما آواز میں اس کے منہ سے نکلا،

اے الله کیا میں زندہ بچ پاؤں گی ؟ کیا کوئی مجھے ڈھونڈ پائے گا؟ اب بھوک کا احساس بھی بڑھ رہا تھا ۔ چوبیس گھنٹوں سے زیادہ گزر چکے تھےاس نے کچھ نہیں کھایا تھا ۔۔ تھوڑی دیر گزری ہی تھی کہ اسے کچھ آواز سنائی دی۔

کہاں گئی وہ حرام خور؟

اِس آواز کو وہ پہچان چکی تھی انہی سے بچ کے وہ جنگل کی طرف بھاگی تھی۔

وہ اسی جنگل کی طرف بھاگی تھی ہم نے خود دیکھا تھا۔اس کے دوسرے ساتھی نے جواب دیا۔۔۔۔

کوئی نہیں بچ کے جائے گی کہاں ، ڈھونڈ ہی لیں گے۔

سب الگ الگ طرف پھیل جاؤ ۔ وہ لڑکی بچ کے جانی نہیں چاہئے  ورنہ سر آج ہم میں سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

ان میں سے ہی ایک نے سب کو آرڈر دیا اور بھاگنے کی رفتار سے سب جنگل میں پھیل گئے۔

وہ اب سہم چکی تھی اس کی بچی کھچی ہمت جواب دے چکی تھی ۔ وہ بے آواز رونے لگی۔۔۔ آخر وہ کس سے

مددمانگے۔ کون یہاں آکر اسے نکالے گا اس مشکل سے۔۔

ابھی وہ یہ سب سوچ ہی رہی تھی کہ اسے اپنے قریب قدموں کی آواز سنائی دی ۔ وہ اپنے آپ میں سمٹ کے بیٹھ چکی تھی ۔بھاگنے کی ہمت نہیں تھی اس کے اندر اب۔۔۔۔ اس کے بالکل قریب کوئی آکے کھڑا ہوا ۔ جب اس نے اپنی نظر اوپر کو اٹھائی تو دھک سے رہ گئی ۔۔۔۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Damini Aseer Novel By Muslim Girl Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post