Dasht E Chah Complete Novel By Bint E Hawa S
Dasht E Chah Complete Novel By Bint E Hawa S
کشمالہ نے سر اٹھایا۔
سمعان موبائل پر اسکرولنگ کر رہا تھا۔
"راستہ دیں پلیز!" اس
نے کچھ جھجھک کر کہا تو وہ اور پھیل کر کھڑا ہو گیا۔ کشمالہ نے تیوری چڑھائی اور
ناگواری سے اسے گھورا۔ سمعان نے زیرِ لب
مسکرا کر موبائل جیب میں رکھا اور اس کی طرف متوجہ ہوا۔
اس کی مخمور آنکھوں کے
سرخ ڈورے رتجگوں کا غماز تھے، چہرے کی سنجیدگی راہِ عشق میں آبلہ پائی کی گواہ تھی۔
وہ پہلی بار اسے بے حد قریب سے دیکھ رہی تھی۔
"سوری! میں غصے میں پتا نہیں
کیا کہہ گیا تھا۔" ہوا کے خوب صورت جھونکے کی مانند سرگوشی کرتے ہوئے وہ آرام سےاس کے قریب سے گزر گیا۔
جہاں ویران راہیں تھیں
جہاں حیران آنکھیں تھیں
وہاں پھولوں کا موسم ہے
محبت ہوگئی ہوگی
کشمالہ کے اندر تک سناٹے
اتر آئے۔ اک عجیب سی تبدیلی ہوئی، اس کے اندر بھی اور باہر بھی، نجانے وقت ٹھہرگیا
تھا یا اس کا لہجہ، وہ سن کھڑی رہی۔ یکایک وہ چونکی، اس کے سینے میں دل نہیں تھا،
وہ مڑی۔ سمعان جا رہا تھا، اس کا دل لے کر۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ