Tera Ishq Maubad E Viran Novel By Bint E Hawa S Episode 2
Tera Ishq Maubad E Viran Novel By Bint E Hawa S Episode 2
"ارے ارے۔۔۔! اتنی جلدی بھی
کیا ہے مسٹر ولی حیدر شہریار! ذرا تھوڑی سی
خدمت تو کرواتے جائیں۔" عجلت سے سیڑھیاں اتر کر وہ لاؤنج عبور کرنے ہی
والا تھا کہ مشائم نے اسے جا لیا۔
"رہنے دو مِشا!
باقی کی خدمت باس سے کروا لوں گا، یقیناً اس نے بھی انتظام کر رکھا
ہوگا۔" مشائم اس کے قریب آکر گلے میں بانہیں ڈال چکی تھی۔ ولی کی بات پر اس کی
ہنسی چھوٹ گئی۔
"لیکن وہ آپ کو ایسا ہار
نہیں پہنائے گا۔" اس نے اپنے بازو اور اس کے گلے کی طرف اشارا کرتے ہوئے جتایا۔
"ہاں! کیوں کہ یہ ہار
تمہارے علاوہ کوئی اور پہنا بھی نہیں سکتا۔ فکر مت کرو ، جب وہ مجھےآفس سے نکالے گا نا میں سیدھا گھر ہی آؤں گا، تب تم یہ شوق پورا کر
لینا۔ اس لیے ابھی مجھے معاف کرو اور جانے دو۔"
وہ اس کے گداز بازو اپنے
گلے سے نکالتے ہوئے گویا ہوا تھا۔
"واٹ ربش! اس نے آپ کو
نکال کر اپنی کمپنی بند کروانی ہےکیا؟ یا پھر وہ اتنا پاگل ہوگیا ہے کہ اسے کنگال
ہوجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔" اس کے چہرے پر شرارت ہی شرارت بکھری تھی۔
"باتوں میں تم سے کوئی نہیں
جیت سکتا، خیر ہٹو!" اس نے اپنے سامنے ایستادہ اس خوبصورت سی بیوی کو ایک طرف
ہٹایا۔
"ولی! بات تو سنیں۔"
وہ اس کا کالر پکڑ چکی تھی۔ ولی نے مڑ کر دیکھا، وہ ہنسی روکنے کے چکر میں لال
ہورہی تھی۔ ولی کے ذہن میں جھماکا ہوا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ