Raaz E Dil Complete Novel By Kinza Khan
Raaz E Dil Complete Novel By Kinza Khan
سب لوگ باہر نکل گئے تو
منّت فوراً اپنے کمرے سے نکلی اور جلدی جلدی سیڑھیاں اترنے لگی اس نے آج پہلی بار
ساڑھی پہنی تھی جو اس سے سنبھل ہی نہیں رہی تھی شازیہ بیگم نے پہنا تو دی تھی پر
اس سے سنبھالی نہیں جا رہی تھی وہ بار بار جھنجھلا رہی تھی۔
مقدم جو دا جی کے کہنے پہ
اسے لینے آیا تھا لاونج کے شیشے میں اسے خود کا جائزہ لیتے اور پلو سیٹ کرتے دیکھ
سانس تک روک گیا۔
وہ آج اس کی ہی دلائی ہوئی
سیاہ ساڑھی، جس میں بالکل بے حیائی نہیں تھی پوری آستینیں اور چھپی ہوئی کمر، اس
ساڑھی پہ نفیس سا کام ہوا تھا پہنے، کھلے کمر تک لٹکتے بھورے بالوں اور لائٹ میک
اپ میں پور پور سجی اس کی دنیا ہلا گئی تھی۔۔۔۔ مقدم کا دل اپنی پوری رفتار سے
دھڑکا اور پلکیں جھپکنے سے انکاری تھیں۔ وہ سانس روکے یک ٹک اسے مبہوت سا دیکھ رہا
تھا اس کی گردن کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی تھی۔
منّت پلو سیٹ کرتی، خود
کا جائزہ لینے کے بعد جب پلٹی تو مقدم کو خود کو مبہوت سا تکتے پا کر گڑبڑا گئی۔
"میں بس آ ہی رہی تھی۔"
اس نے جلدی سے وضاحت دی۔
سب کو اس کی وجہ سے دیر ہو رہی تھی تو وہ قدرے شرمندہ سی بولی۔۔۔۔
مقدم آہستہ آہستہ چلتا اس
کے قریب آیا اور ٹھہر گیا پھر گہری نظروں سے اس کا جائزہ لیا اور پھر تھوڑا جھک کے
اس کے کان کے قریب سرگوشی کی۔۔۔۔
"قرار دے کر بےقرار کر دے
گی
نگاہِ یار ہے کوئی مذاق
تھوڑی ہے"
مقدم کی اس سرگوشی پہ
منّت کے چہرے پہ گلال بکھر گیا اور وہ جلدی سے اپنا چہرہ جھکا گئی۔ مقدم نے آج پہلی
بار اس کو بلش کرتے دیکھا تھا۔
"پہلے ہی کم دیوانہ ہوں آپ
کا جو ایسی اداؤں سے مزید میرا قرار لُوٹ رہی ہیں۔"
مقدم نے آہستہ سے کہا تو
وہ جھکا ہوا سر مزید جھکا گئی۔ مقدم نے جیب سے اپنا موبائل نکالا اور منّت کی تصویر
کھینچی۔
وہ سر جھکائے کھڑی تھی جب
فلیش چمکا اور اس نے چہرہ اٹھایا مقدم نے ایک اور تصویر کھینچی تو وہ بالکل سرخ ہو
گئی اور پھر سے چہرہ جھکا گئی۔۔۔۔ اس میں کچھ بھی کہنے کی ہمت نہیں بچی تھی وہ بس
سر جھکائے کھڑی تھی اس شخص کی نظریں اسے چہرہ اٹھانے ہی نہیں دے رہی تھی اور مقدم
فرصت سے اسے دیکھنے میں مصروف تھا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ