Jagta Hua Markhor Written By Raheel Qureshi

Jagta Hua Markhor Written By Raheel Qureshi

Jagta Hua Markhor Written By Raheel Qureshi

تحریر: راحیل قریشی

بنیان مرصوص اور جاگتا ہوا مارخور۔۔۔۔

 

آج 10 مئی 2025 یہ تاریخ معمولی دنوں کی قطار میں ایک سادہ سا ہندسہ نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی حیاتِ نو کا ایک باب ہے۔ یہ دن، جب فجر کی اولین کرن نے افق کو چھوا، پاکستان کے سپہ سالار، جنرل حافظ عاصم منیر نے قرآنِ حکیم کی سورۃ الصف کی وہ آیت تلاوت کی جو قلوب میں لرزہ اور عزم میں فولاد بھرتی ہے

ترجمہ:  اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں یوں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔

یہ کوئی رسمی تلاوت نہ تھی بلکہ ایک فکری و عملی ایک روحانی اذن، اور ایک قرآنی اعلان۔ اسی نورانی ساعت میں آپریشن کا نام رکھا گیا "بنیان مرصوص"۔ ایک ایسا نام جو قرآن کی آیت سے جڑا، ایک ایسی کارروائی جو زمین پر اللہ کے محبوبوں کے طریق پر کی گئی، اور ایک ایسی قیادت جو صرف سپہ سالار نہیں، صاحبِ قرآن تھی۔سپہ سالار نے چند روز قبل بھارت کو متنبہ کیا تھا ایسا کچھ نہ کرنا کہ تمہاری نسلیں یاد کریں۔ اور آج سے نسلیں نہ صرف یاد کر رہی ہیں بلکہ تھرتھرا رہی ہیں کہ مارخور جاگ چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیں “اللہ اکبر” کی صداؤں سے گونجیں، اور پہاڑوں میں شہیدوں کا لہو گواہی دینے لگا، تو مارخور اپنی خاموشی چھوڑ کر قہر بن کر برسا۔ دشمن کے مورچے، چیک پوسٹیں، اور عسکری ٹھکانے سب خاک و خون میں لپٹ گئے۔ اب بھارتی فوج  کو یہ سمجھ آ گئی کہ پاکستان کی خاموشی، اُس کی حکمت تھی اور جب مارخور جاگتا ہے، تو تاریخ لکھتا ہے۔ فوجی حکمتِ عملی سے زیادہ اہم اُس وقت کا انتخاب تھا صبحِ صادق، وہی ساعت جب رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم غزوات کا آغاز فرمایا کرتے تھے۔ ایک سنت کی پیروی، ایک لمحے کا تقدس، اور اس کے ساتھ شاہینوں کی صف بندی یہ صرف عسکری مشق نہیں، یہ ایک روحانی ضرب تھی۔

پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی فضاؤں میں اس شان سے پرواز کر رہے تھے کہ آسمان خود ان کے پروں سے روشنی چُرا رہا تھا۔ مارخور نے ایسے جھپٹے مارے کہ بھارت کا غرور پاش پاش ہو گیا۔ بھارت کو جواب صرف ہتھیاروں سے  ہی  نہیں بلکہ اُس ایمان سے جو سیسہ پلائی دیوار بن کر صف بستہ تھا۔ یہ حملہ صرف جغرافیائی سرحدوں کا دفاع نہ تھا، یہ نظریے کی حفاظت، قرآن کی توقیر، اور شہداء کی قسموں کا ایفا تھا۔ قوم کا ہر فرد، بچہ بچہ، آج ایک ہی آواز میں بول رہا ہے

سلام اے سپہ سالارِ اسلام!

سلام اے محافظِ وطن!

یہ سپہ سالار صرف جنگ کا ماہر نہیں بلکہ وہ قرآن ہے، جو اس کے سینے میں نور محفوظ ہے۔ جب قیادت نور سے روشن ہو تو لشکر کا ہر قدم نصرتِ الٰہی کی طرف بڑھتا ہے۔ افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک نظریاتی قلعہ ہے۔یہ وہ قوم ہے جو نہ صرف تلوار رکھتی ہے، بلکہ تلوار کے پیچھے ایمان بھی رکھتی ہے۔ اور جب ایمان اور اسلحہ ایک صف میں کھڑے ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آج مارخور نے صرف ایک حملہ نہیں کیا بلکہ اس نے قوم کو ایک بار پھر جگا دیا ہے۔اس نے بتایا ہے کہ جب قیادت قرآن کے ساتھ ہو اور سپاہ قرآن کی آیت پر چل رہی ہو تو کامیابی صرف ممکن نہیں یقینی ہوتی ہے۔

آج دشمن ملک کا میڈیا اپنے حواس کھویا ہوا اور ان کے سیاستدان بوکھلائے ہوئے ہیں اور انکی عوام کی نظریں ایک نئے خوف کی گرفت میں ہیں وطن عزیز پالستان میں مارخور بیدار ہے اور بنیانِ مرصوص بن چکا ہےسیسہ پلائی ہوئی وہ دیوار جسے نہ توپ توڑ سکتی ہے نہ ہی کوئی گھناونی سازش۔

پاک فوج زندہ باد

پاک فضائیہ پائیندہ باد

پاکستان ہمیشہ زندہ باد


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok






Post a Comment

Previous Post Next Post