The Vampires Heartbeat Complete Novel By Mawra Baloch
The Vampires Heartbeat Complete Novel By Mawra Baloch
"میں تمھاری روشنی بننا
چاہتی ہوں، شیہان… تمھارا سایہ نہیں ڈرتی۔"
اس کی آواز میں لرزش تھی،
مگر وہی جذبہ بھی۔
شیہان نے تھوڑا سا منہ
موڑا، جیسے خود سے نظریں چرا رہا ہو۔ پھر وہ چاقو جو ثناء نے اپنے بازو پر چلایا
تھا، اس پر نگاہ ڈالی۔ خاموشی سے آگے بڑھا اور آہستہ سے اس کا بازو تھام کر زخم کو
دیکھنے لگا۔
"یہ دنیا… تمھیں زخمی کرے
گی، ثناء۔"
"میں پہلے ہی زخمی ہوں، شیہان۔
اب بس تمھارا ہونا باقی ہے۔"
اس نے کہا، جیسے فیصلے کی
مہر ثبت کر دی ہو۔
شیہان نے آنکھیں بند کرلیں
— شاید برسوں بعد کسی نے اسے اتنی بےلوث چاہت دی تھی۔
چاندنی رات کی ٹھنڈی روشنی
میں، جنگل کے سناٹے نے جیسے سانس روک لی تھی۔ درختوں کی شاخیں بےحس و حرکت کھڑی تھیں،
اور ہوا تھم سی گئی تھی۔ شیہان اب بھی خاموشی سے ثناء کی طرف دیکھ رہا تھا، جیسے
کوئی فیصلہ کرنے سے ڈر رہا ہو — وہ فیصلہ جو سب کچھ بدل سکتا تھا۔
ثناء نے شیہان کی خاموشی
کو دیکھا، اور آہستہ سے ایک قدم آگے بڑھائی۔
پھر…
وہ خاموشی سے اپنی گردن
تھوڑا سا موڑ کر، اپنے بالوں کو پیچھے کیا۔ نرم، سفید گردن پر چاندنی کا عکس پڑا ۔
جیسے وہ خود کو نچھاور کر رہی ہو۔
"شیہان…"
اس کی آواز مدھم مگر پختہ
تھی۔
"بعد میں پچھتانے سے بہتر
ہے… تم ابھی یہ کر دو۔"
شیہان کی آنکھیں لرز گئیں۔
اس کا دل ایک پل کو رک سا گیا۔ وہ آگے بڑھا، مگر پھر ایک قدم پیچھے ہٹ گیا۔
"تم جانتی ہو، ثناء، یہ کیا
مانگ رہی ہو؟ یہ صرف ایک کٹ نہیں ہوگا… یہ زندگی سے رشتہ توڑنے اور موت کو گلے
لگانے جیسا ہے۔"
ثناء نے دھیرے سے مسکرا
کر آنکھیں بند کر لیں۔
"میں زندگی تو کب کی چھوڑ
آئی ہوں… اب صرف تمھارا ساتھ چاہیے، چاہے جی کر یا مر کر۔"
شیہان کے لیے یہ لمحہ ہر
صدی کے بعد آنے والا فیصلہ تھا۔ کچھ لمحوں تک وہ گہری سوچ میں ڈوبا رہا۔ پھر…
اچانک اس کی آنکھوں کی
رنگت بدلنے لگی۔ ان میں ایک سرخ چمک سی آئی، جیسے اندر کا ویمپائر جاگ اٹھا ہو۔ اس
کی سانسیں تیز ہو گئیں، ناک کے نتھنے پھڑکنے لگے۔ اس کا جسم تن گیا، اور چند ہی سیکنڈز
میں…
ہوا سے بھی زیادہ تیز
رفتار میں، وہ ثناء کے قریب پہنچا ۔
…اور اپنے نوکیلے، چمکدار
دانت اس کی گردن میں گاڑ دیے۔
ثناء کی آنکھیں ایک جھٹکے
سے کھلیں، سانس تیز ہوا، مگر وہ چیخی نہیں… بس ایک ہلکی سسکی لی، اور خود کو اس
لمحے کے حوالے کر دیا۔
شیہان کا وجود کپکپایا، جیسے
وہ برسوں کی پیاس بجھا رہا ہو ۔مگر ساتھ ہی خود پر قابو کی آخری حد بھی عبور کر
رہا ہو۔
چاندنی میں وہ منظر…
ایک انسان اور ایک ویمپائر
کا انوکھا ملاپ تھا ،محبت، درد، اور ایک نئی دنیا کا آغاز۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ