Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 1

Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 1

Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 1

Novel Name : Anjan Safar Anjan Rahi
Writer Name: Tayyaba Imran
Category : EPISODIC
Novel status : EPISODIC

اسٹیج پر بولے جانے والا نام سن کر وہ ایک لمحے کے لیے چونکا تھا،پھر حیران ہوا تھا اور پھر بےاختیار خوشی کی ایک لہر اس کے چہرے پر دوڑی تھی۔ سامنے ہوسٹ کی طرف سے بولے جانے والا نام اسی کا تھا اور اس بات کی گواہی وہاں موجود اس کی ٹیم کا ایک ایک شخص دے رہا تھا۔اس کا نام سنتے ہی ان سب نے خوشی سے پاگل ہوتے ہوئے کھڑے ہو کر اس طرح تالیاں بجائیں تھیں اور ہاؤٹنگ کی تھی کہ ہال میں بیٹھی دوسری آڈینس کچھ لمحوں کے لیے پریشان ہو گئی تھی۔ وہ سب اس کے گرد گھیرا ڈالے کھڑے باری باری اسے اپنے بازوؤں میں بھنچ کر اپنی خوشی کا اظہار کرنے میں مصروف تھے جبکہ سامنے کھڑا ہوسٹ اور ججز مسکراتے ہوئے اس انتظار میں تھے کہ وہ کب اسٹیج پر آئے گا اور اپنا ایوارڈ ریسیو کرے گا۔۔۔مگر وہ بھی کیا کرتا،اتنے ہجوم میں اسے خود کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔۔۔خیر بلآخر ان سب کے درمیان میں سے راستہ بناتا ہوا وہ اسٹیج تک پہنچ ہی گیا تھا۔ جج نے مسکراتے ہوئے اس سے ہاتھ ملایا تھا اور پھر اس کا ایوراڈ اس کی طرف بڑھایا تھا۔ ایک بتیس سالہ خاتون اور چالیس سالہ مرد کے درمیان کالے رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس مسکرا کر ایوارڈ ریسیو کرتا ہوا وہ واقع ہی خوبصورت لگ رہا تھا۔ اسٹیج سے نیچے کھڑے فوٹو گرافر نے اس کی دو،چار تصویریں کلک کیں تھیں۔

      سامعین میں اپنی ٹیم کے ساتھ کالے رنگ کے ہی کرُتے پاجامے پر ہرے رنگ کا دوپٹہ لیے بیٹھی وہ اسے ایوارڈ ریسیو کرتا دیکھ کر مطمئن سی ہو کر مسکرائی تھی۔دماغ کی کھنچی رگوں کو بلآخر کچھ سکون ملا تھا اور چہرے پر پھیلا تناؤ کچھ عرصے کے لیے ہی سہی مگر کم ہوا تھا۔ ایک لمحے کے لیے اس کا دل کیا تھا کہ وہ بھی اس کی ایک دو پکس بنا لے مگر پھر اپنی ٹیم کے فوٹوگرافر کو اس سارے منظر کی وڈیو بناتے دیکھ کر وہ رک گئی تھی۔ وہ اب اسٹیج سےنیچے اتر رہا تھا۔ ایوارڈ ملنے کی خوشی اس کے ایک ایک انداز سے ظاہر ہو رہی تھی۔ یہ اس کا پچھلے چار سالوں میں پہلا ایوارڈ تھا اور وہ یہ بات جانتی تھی۔۔۔ وہ اب اپنی ٹیم کے درمیان آ کر بیٹھا تھا، اس کی ٹیم کے ممبرز ایک بار پھر سے  اسے مبارکباد دینے لگے تھے جبکہ اس نے اب اس کی طرف سے نظر ہٹا کر دوبارہ سے اسٹیج کی طرف مرکوز کر لی تھی۔

ہر ایک سے مبارکباد وصول کر لینے کے بعد اب اس شخص نے  نظر اٹھا کر اس ہرے ڈوپٹے کے ساتھ کالے لباس میں ملبوس پریشان سی لڑکی کی  طرف دیکھا تھا جو کہ پچھلے پورے ایک ماہ سے اس سے  محض ایک ہی بات کہتی آئی تھی اور وہ یہی تھی کہ ’’دیکھو اس بار بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ہر صورت تمہیں ملنا چاہیے ۔۔۔‘‘اور آج اس کے ایوارڈ ملنے پر وہ اس سے بےنیازبنی سامنے اسٹیج پر نظریں ٹکائے بیٹھی تھی۔اپنے ساتھ بیٹھے لڑکے کو اس نے اسے بلانے کو کہا تھا۔ لڑکے نے اسے آواز دی تھی اور اس کی آواز پر لڑکی نے بےاختیار  ان دونوں کو مڑ کر دیکھا تھا۔

  ٹھوڑی پر ہاتھ دھرے،مسکرا کر دونوں ابرو اچکاتے ہوئے اس شخص نے اس سے محض اشارے سے پوچھا تھا کہ کیسا۔۔۔؟؟اور اس کے اس انداز پر وہ ہنس دی تھی۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سےتھمبز اپ کا نشان دیتے ہوئے اس نے اسے اپنی  پرکشش مسکراہٹ کے ساتھ مکمل طور پر خراجِ تحسین پیش کی تھی۔۔۔بائیس سال کی اس پرکشش مسکراہٹ والی لڑکی کو نجانے کیوں لگا  تھا کہ اپنی خوشی کے موقع پر وہ اسے بھول جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا تھا۔ وہ اسے یاد تھی اور اس بات نے نجانے کیوں اسے الگ قسم کی تسکین دی تھی جبکہ پچھلے چار سالوں میں ملے جانے والا اپنا پہلا ایوارڈ ہاتھ میں تھامے اسے غور سے دیکھتے ہوئے وہ شخص یہ سوچنے میں مصروف تھا کہ کیا وہ لڑکی واقعی ہی اس کے لیے لکی ثابت ہوئی ہے۔۔۔؟؟



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Anjan Safar Anjan Rahi By Tayyaba Imran Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post