Dil Ki Girah Complete Novel By Fatima Malik
Dil Ki Girah Complete Novel By Fatima Malik
یہ کہانی ایک ایسے انسان کی ہے جو اپنے اردگرد سچی محبت اور سچے لوگ ہوتے ہوئے بھی ساری زندگی اپنے دل پر لگی گرہ کی وجہ سے انھیں پہچان نہ پایا۔
Sp Text
رحمان مجھے افسوس ہے کہ تم پورے اپنی ماں پر گئے ہو۔ بہت آسانی سے تم
نے کہہ دیا کہ شائستہ نہیں جا سکتی کہ وہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ کسی کی بیوی اور
کسی کی بہو ہے۔
اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو کہ کیا آج تک تم
اسے سگی بیوی کا درجہ دے سکے ہو۔ اب تم سوچو گے کہ بیوی تو بیوی ہوتی ہے سگی
سوتیلی کب ہوتی ہے تو سنو دھیان سے بیوی بھی سگی اور سوتیلی ہوتی ہے۔
سگی بیوی وہ ہوتی ہے جو مان سے شوہر پر اپنا حق جتائے،
جو شوہر کی خفگی کے ڈر سے دل کی بات دل میں نہ دبائے بلکہ شوہر اس کی خفگی سے ڈرے
اور کوشش کرے کہ ہر حال میں اسے خوش رکھ سکے جیسے راحیلہ تھی تمہاری سگی بیوی۔
تین ساڑھے تین سال رہی تھی وہ بیوی مگر پورے حق سے اس
نے راج کیا تھا نہ صرف تمہارے دل اور تمہارے گھر پر بلکہ تمہارے مال اور تمہاری
سوچ پر بھی۔ کیا شائستہ ان دس بارہ سالوں میں وہ مقام حاصل کر پائی؟ کیا شائستہ نے
آج تک حق سے فرمائش کی؟ کیا تمہیں کبھی بھی احساس ہوا کہ شائستہ کی خواہشات کیا
ہیں؟اس کی پسند نا پسند کیا ہے؟ کیا کبھی تم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس کے دل
کا حال کیا ہے؟
نہیں کیونکہ تم نے اسے آج بھی سگی بیوی کا درجہ نہیں
دیا۔ کمرا اور بستر شئیر کرنے سے نہ تو روحیں قریب آتی ہیں اور نہ دل۔
کچھ سیکنڈ رک کر دوبارہ جمال ہی بولا رحمان شائستہ امن
کے علاوہ اور دو بچوں کی ماں ہے، بلکل ٹھیک مگر کیا ان دو بچوں نے شائستہ کو
سگی ماں کا درجہ دیا۔ شائستہ نے انھیں پالنے اور محبت دینے میں کوئی کسر نہیں
چھوڑی مگر فائقہ کی زبان نے ان دونوں کے دل میں شائستہ کو سگی ماں کا مقام لینے ہی
نہیں دیا۔
اگر وہ شائستہ کو دل سے محبت کرتے تو وہ امن سے بھی
محبت کرتے۔ انھیں احساس ہوتا کہ جو ممتا اور وقت وہ شائستہ کا لے رہے ہیں اس پر
صرف اور صرف امن کا حق ہے بلکہ ہم سب شائستہ کا جو وقت، محبت اور توجہ لے رہے ہیں
اس پر صرف امن کا حق ہے۔ تم حوصلہ تو دیکھو ان ماں بیٹوں کا کہ کبھی شکوہ ہی نہیں
کیا کسی سے۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ