Inteqam Novel By Haseena Noor Ul Ain Episode 1
Inteqam Novel By Haseena Noor Ul Ain Episode 1
ہر لفظ میرے رب کی عطا
ہے، اور ہر جذبہ اس کی عنایت۔
میں ایک نو آموز قلمکار
ہوں، جس نے الفاظ کے سفر کا آغاز حال ہی میں کیا ہے۔ دل کی گہرائیوں سے میں اُس رب
کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے لکھنے کی صلاحیت عطا فرمائی — خیالوں کو لفظوں کا
لباس دینے کی توفیق دی۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ
کہانی صرف کہانی نہ ہو، بلکہ کسی کے دل پر دستک دے، کسی کی سوچ کو چھو لے، اور کسی
کی زندگی میں کچھ لمحے سکون کے چھوڑ جائے۔
ہر تحریر، ہر جذبہ، اور
ہر خیال میرے رب کی عطا ہے، جس نے مجھے لفظوں میں سوچنے اور لکھنے کی صلاحیت عطا
فرمائی۔
یہ میرا دوسرا ناول ہے،
مگر دل سے نکلی ہوئی پہلی چیخ۔۔۔ ایک درد، جو خاموشی سے کاغذ پر اُترا ہے۔
"انتقام" صرف ایک
کہانی نہیں۔۔۔یہ ایک جنگ ہے، جو کبھی دل کے اندر لڑی گئی، تو کبھی خاموش نظروں کے
وار سے۔
یہ ناول اُن لمحوں کی
داستان ہے، جو وقت پر بول نہ سکے۔ یہ اُن لوگوں کی صدا ہے، جن کا درد کبھی زبان تک
نہ پہنچا۔
یہ کہانی ہے سازشوں کی،
رشتوں کی نقاب کشائی کی… اور اُس انتقام کی جو برسوں بعد بھی زندہ رہا۔
ہر صفحہ آپ کو شک میں
ڈالے گا، اور ہر موڑ پر سچائی ایک نئے چہرے کے ساتھ سامنے آئے گی۔
اگر آپ کو لگے کہ آپ جان
چکے ہیں کہانی کا انجام — تو ذرا رکیں۔۔۔ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔
"مروہ نظیر"۔۔۔میری
پہلی قاری، میری دوست جس نے میرے لفظوں کو سب سے پہلے پڑھا، ان پر یقین کیا، اور
مجھے حوصلہ دیا جب مجھے خود پر یقین نہیں تھا۔"انتقام" کی یہ داستان
تمھارے نام، اس شکر کے ساتھ کہ تم نے مجھے
اُس دن بھی سنا، جب کوئی اور نہیں سنتا تھا۔
اللّٰہ تمہیں خوش رکھے،
ہمیشہ میرے ساتھ،
میرے لفظوں کی پہلی
ہمسفر۔
اس کے علاوہ میں اپنے
تمام قارئین کا تہہِ دل سےشکریہ ادا کرتی ہوں،
جنہوں نے میری تحریر کو
وقت، محبت اور توجہ دی۔
آپ کی دعائیں اور حوصلہ ہی
میرے قلم کی طاقت ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
حسینہ نورالعین
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ