Deedar E Yaar Complete Novel By Nida Nadeem
Deedar E Yaar Complete Novel By Nida Nadeem
تائی امی ایسا کچھ نہیں
ہے سچ میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ اُس نے اپنی صفائی دینے کی کوشش کی لیکن اُس
وقت صوفیہ بیگم کا ہاتھ اُٹھا اور عائدہ کے گال پر چھپ گیا۔ اس نے بے يقین نظروں
سے صوفیہ بیگم کو دیکھا۔ میں سچ کہہ رہی ہوں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ بتاؤ تم میں
تمہیں یہاں نہیں ۔بلایا۔ اس نے اس لڑکے کو بولا جو دایان کے ماموں کا بیٹا تھا نہیں
پھوپھو اس لڑکی نے ہی مجھے یہاں پر بلایا تھا یہ مجھے اپنے جال میں پھسانے کی کوشش
کر رہی ہے۔ اُس کا جواب سن کے عائدہ کو اپنا آپ زمین کے دھنستا ہوا محسوس ہوا
تھا۔تم ۔۔۔تم کیوں جھوٹ بول رہے ہو میں تمہاری جان
لے لوں گی سچ بتاؤ سب کو۔
عائدہ نے اسے گریبان سے پکڑ کر کہا۔ کوئی لڑکی کبھی اپنے کردار پر بات برداشت نہیں
کر سکتی تو عائدہ کیسے کرتی۔پھوپھو میں سچ کہہ رہا ہوں اب یہ مجھے گنہگار ٹھہرا رہی
ہے۔ اُس نے سارا ملبہ عائدہ پر ڈالا۔ عائدہ نے دایان کو دیکھا جو بے حس و حرکت
کھڑا تھا۔د۔۔۔۔دایان تم تو جانتے ہو نہ مجھے میں ایسی نہیں ہوں میں اُسے نہیں بلایا
اس نے مجھے تمہارا نام لے کر اِدھر بلایا تھا۔ وہ اب دایان کو اپنی صفائی دے رہی
تھی جو آنکھوں میں بے یقینی لیے کھڑا تھا اُس کی آنکھوں کے آگے وہی منظرآ رہا جب
وہ لڑکا اسے چھو رہا تھا اس کے ماتھے سے بال ہٹا رہا تھا۔اور عائدہ چُپ کر کے کھڑی
تھی دایان مصطفیٰ کی آنکھوں میں بے یقینی عائدہ ملک کی جان لے گئی تھی۔ وہ اب
خاموش ہو گئی تھی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


