Shareek E Safar Complete Novel By Noor Fatima

Shareek E Safar Complete Novel By Noor Fatima

Shareek E Safar Complete Novel By Noor Fatima 

Novel Name : Shareek E Safar
Writer Name: Noor Fatima 
Category : LATEST COMPLETE NOVEL
Novel status : Complete

مولوی صاحب کی آواز نے لان میں ایک خاموشی کی لہر پیدا کی.

”آپ کا نکاح نہیل رحمان قریشی سے ہو رہا ہے، کیا آپ اسے قبول کرتی ہیں؟“

اٹھارہ سال کی وہ لڑکی، جس کے ہونٹوں پر ابھی تک بچپن کی نرمیت تھی، پلکوں کے سائے میں گھبراہٹ چھپائے کھڑی تھی۔ دھیمی آواز میں اس نے کہا:

”قبول ہے…“

دو بار اور پوچھا گیا، اور ہر بار اس کے لہجے میں وہی خاموش عزم جھلکتا رہا۔

اب نہیل کی باری تھی۔ وہ مسکرا کر خاموشی سے اپنی رضامندی ظاہر کرتا رہا۔ دونوں کے والدین کی خوشی، اور دونوں کے دلوں میں اپنے والد کے لیے بےپایاں محبت نے اس لمحے کو مقدس بنا دیا۔

”انفال تم میری صرف شریکِ حیات نہیں ،بلکہ میرے لیے سب سے مقدس رشتہ ہو“

اس کے جملے پر انفال کی دھڑکن لمحے بھر کو رکی اور پھر ہونٹوں پر خوبصورت مسکراہٹ پھیلی اسکی مسکراہٹ دیکھ نہیل کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ چھائی۔

لان میں موجود ہر شخص کے چہروں پر خوشی کی مٹھاس تھی۔ گلے مل کر مبارکباد دی جا رہی تھی، ہر طرف مسکراہٹیں، دعائیں اور ہلکی ہنسی کے شور سے فضا بھر گئی تھی۔ وہ اب نہ صرف اس کے نکاح میں تھی، بلکہ اُس کے دل کی ایک کونے میں یہ یقین بھی بس گیا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، سب کچھ اپنی جگہ ہے۔

لیکن چند مہینوں بعد، وہی لان، وہی لوگ، ایک مختلف دنیا بن چکی تھی۔

تعلقات کا وہ گلستاں، اب تناؤ اور الزام تراشیوں کا میدان بن چکا تھا۔

"میرا شوہر قتل ہوا ہے، اور میں اپنے قاتل کے گھر اپنی بیٹی نہیں بھیجوں گی۔ یہ رشتہ ختم ہے، بالکل ختم۔"

اس نے کہا اور قدم بڑھا لیے۔ پیچھے کھڑا ہر شخص خاموشی سے اسے دیکھتا رہا۔

زویا کے دل میں ایک سخت یقین بیٹھ چکا تھا—وہ یقین جسے نہ لاکھ دلائل بدل سکتے تھے، نہ ہزاروں صفائیاں۔ آنکھوں کے سامنے اب وہ یقین سوا کچھ نہیں تھا۔جبکہ رحمان قریشی اور جویریہ دونوں بس خالی نظروں سے انہیں دیکھ رہے تھے

اس کے اردگر کا ماحول دھندلا سا ہوگیا سب رشتے، قریبی، عزیز سب اس لمحے بے معنی لگنے لگے۔ بس دو لوگ باقی تھے، جن کی نظریں ایک دوسرے پر جمی ہوئی تھیں۔ آنکھوں میں آنسو تھے، لیکن کوئی بات کہی نہیں گئی۔

انفال کی والدہ اسے پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئی۔ وہ گھر کی دہلیز سے باہر قدم رکھ رہی تھی، اور ہر قدم کے ساتھ وہ ایک پرانی دنیا کو پیچھے چھوڑ رہی تھی۔

دوسری جانب نہیل اپنی ماں باپ کے ساتھ کھڑا، اسے جاتا دیکھ رہا تھا۔ دل کے اندر ایک درد تھا، ایک بےبس پن، لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔

وہ بس دیکھ رہا تھا، اور اندر ہی اندر جان رہا تھا کہ یہ لمحہ، انفال کے اور اُس کے درمیان ایک خلا چھوڑ گیا ہے، جسے وقت بھی شاید نہ پُر کر پائے۔




Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Shareek E Safar Complete Novel By Noor Fatima  is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link







FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post