Paracosm Complete Novel By Bint E Tanveer
Paracosm Complete Novel By Bint E Tanveer
رات کے ایک وسیع کینوس کے
نیچے جہاں چاند اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا اور ستارے آسمان پر بکھرے ہوئے
ہیروں کی طرح رقص کر رہے تھے۔۔۔ رحاب نے ایک مسحور کن منظر تیار کر رکھا تھا ہوا کی
ہلکی سرسراہٹ اس کے محتاط انتظامات میں ایک مدھر آہنگ پیدا کر رہی تھی۔۔۔ اس نے حویلی
کی چھت پر فیری لائٹس کی لڑی باندھ رکھی تھی۔۔۔
آخر کار دروازہ کھلا اور
منہال نے اوپر قدم رکھا۔۔۔۔ اس کی دلکش مسکراہٹ روشنیوں سے منور صحن کو مزید روشن
کر رہی تھی وہ ایک ایسے دلکش گاؤن میں ملبوس تھی جو چاندنی کی نرمی کی عکاسی کر
رہا تھا ۔۔۔۔ جب وہ اس کی طرف بڑھی تو ایسا لگا جیسے وقت کی رفتار سست پڑ گئی ہے
اس کے ساتھ رائحہ اور راید بھی تھے ۔۔۔۔۔
منہال نے آتے ساتھ بچوں کو زمین پر لگے بستر پر لٹایا اور خود بھی وہی رحاب کے
ساتھ بیٹھ گئی ۔۔۔۔
منہال اس حسین منظر کو دیکھ کر دنگ رہ گئی تھی۔۔۔ اس نے پوچھا یہ سب کیا ہے اس کی آواز رات کی
خاموشی میں ایک مدھر سرگوشی کی طرح گھل گئی۔۔۔
رحاب نے کںدھے اچکائے
۔۔۔۔ بس آپ کیلئے ایک اور سرپرائز ۔۔۔۔۔
وہ دونوں ستاروں سے بھرے
آسمان کے نیچے ایک دوسرے کے قریب بیٹھے تھے ۔۔۔۔۔ منہال کی نظر چاند پر پڑی ۔۔۔۔
آج چودھویں کا چاند تھا ۔۔۔ وہ دیکھ کر جیسے اچھلنے لگی ہو رحاب دیکھیں چاند ۔۔۔
کتنا خوبصورت ہے ۔۔۔ رحاب اسے دیکھتے ہوئے پیار بھرے لہجے میں بولا۔۔۔ بہت خوبصورت
ہے ۔۔۔ وہ اسے کہنے لگی ۔۔۔۔ اوپر دیکھیں نہ ادھر کہاں دیکھ رہے ہیں ۔۔۔ وہ شرارت
سے بولا ۔۔۔ آپ دیکھیں اپنا چاند میں اپنا دیکھ رہا ہوں ۔۔۔۔ منہال کچھ سوچتے ہوئے
بولنے لگی نہیں رحاب میں آپکا چاند نہیں بلکہ اپ میرے چاند ہیں اس لیے نہیں کہ سب
کو اپنے محبوب میں چاند نظر آتا ہے بلکہ اس لیے کیونکہ چاند گہری کالی راتوں میں
روشنی بکھیرتا ہے اور آپ نے بھی میری زندگی کے اندھیروں میں ہر طرف روشنی ہی روشنی
بکھیر دی ہے ۔۔۔ ۔۔ منہال نے اس کی طرف دیکھا اور
منہال اس سے پوچھنے لگی ۔۔۔ آپ تو
بوتل کے جن کی طرح یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے ستاروں بھری رات میں آسمان کے نیچے بیٹھنے
کا بہت شوق رہا ہے ۔۔۔۔ کیسے جان جاتے ہیں سب ۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ


