Regzadat by Laiba Nasir Upcoming Novel

Regzadat by Laiba Nasir Upcoming Novel

Regzadat by Laiba Nasir Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Regzadat by Laiba Nasir Upcoming Novel

Kitab Nagri Special

Posted SooN Only On Kitab Nagri

"" ریگزادات ""

از قلم لائبہ ناصر

۔

وہ جو تیزی سے اندر کی جانب بڑھا رہا تھا کسی نرم نازک سے وجود سے ٹکرانے کے باعث جھٹکے سے مڑا۔۔ اسکے مڑنے سے پہلے ہی وہ وجود پانی میں گر گیا تھا۔۔

اتنا ہوش ربا حسن۔۔ سفید لباس اسکے وجود کی تمام تر رعنائیاں جھلکاتا مقابل کے ہوش اڑا رہا تھا۔۔ شراپ کی آواز کے ساتھ پانی کو پھلانگتی وہ اسکے مقابل آ کھڑی ہوئی تھی۔۔

گلابی رنگت پر سرخ لرزتے لب۔۔ اور اسکا بھیگا سراپا اس نے لمحوں میں نظریں جھکائیں۔۔

۔

"اوہ خانہ خراب کا بچہ۔۔ تم آنکھ کیا کرایا پر دے رکھی ہے۔۔ اتنا بڑا زندہ سلامت لڑکی تم کو نظر نہیں آیا۔۔ مڑا عجیب آدمی ہے تم۔۔ بھیگا دیا اتنی سردی میں ہم کو۔۔ کیڑے پڑے تم کو۔۔ بڑی گاڑی کے نیچے آ کر لنگڑا ہو جاؤ تم "۔۔

وہ ٹھنڈ سے کانپتی ہوئی بھی بعض نہیں آئی تھی۔۔

بلیو جینس پر سفید شرٹ پہنے اپنے کالے بالوں کو پیچھے کی جانب سیٹ کئے وہ دیکھنے میں خاصا مہذب لگ رہا تھا۔۔ کالی آنکھوں میں ذہانت کی چمک لئے وہ حیرت سے منہ کھولے اس پانچ فٹ کی پٹاخہ کو دیکھ رہا تھا جو چادر کو چہرے کے گرد کئے نون اسٹاپ اسکی نسلوں کو کوس رہی تھی۔۔

"ایکسکیوز می۔۔ آپ خود مجھ سے ٹکرا۔۔

"خبردار جو انگریزی بولا۔۔ دو سال سے ہم انگریزی کا پرچہ فیل کر رہا ہے اس لئے کوئی بھی ہم کو انگریزی میں گالی دے کر چلا جاتا ہے۔۔ تم ہم کو بیوقوف بنا کر نہیں جا سکتی۔۔ تمہارا تو ہم ہاتھ پیر توڑے گا۔۔

"اسکے معذرت کرنے سے پہلے ہی خطرناک تیور لئے اسے گھورتی وہ آگے بڑھی تھی۔۔

"تمہیں تو میں اردو میں بھی پاس نا کروں "۔۔

وہ زیر لب بڑبڑایا۔۔


3 Comments

  1. Uffff zabardast parhne ma bhut maza ane Wala h I'm waiting regzadat novel

    ReplyDelete
  2. Eagerly waiting for complete novel

    ReplyDelete
  3. Ye kb dain gay 2 sal honay waly

    ReplyDelete
Previous Post Next Post