Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 3

Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 3

Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 3

Novel Name : Jazwa Ka Amin 
Writer Name : S Marwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

ناول: جذوہ کا آمن

تحریر: ایس مروہ مرزا

تیسری قسط سے جھلک

"کیا یہ نازک سی لڑکی یہ سب سہہ پائے گی؟ یہ تو مر جائے گی۔ یہ کیا ہو رہا ہے مجھے، میں کیوں بار بار اپنے انتقام میں ہار رہا ہوں"

آمن کا لہجہ دل کے اندر کہیں بھیگ رہا تھا، وہ گردن موڑے رخ بھی جذوہ کی سمت کیے اسے کتنی ہی دیر دیکھتا رہا۔

پھر اسکا ہاتھ جذوہ کی گال تک گیا، وہ ناکام ہو رہا تھا۔

وہ تو اسے سختی سے ہاتھ لگانے میں بھی ہار رہا تھا۔

جذوہ کی آنکھیں بند تھیں، آمن کو لگا وہ یہ کبھی نہیں کر پائے گا۔

"یہ تمہاری دیوانی ہے آمن، دیوانوں کو تو قبول کیا جاتا ہے رسوا نہیں کیا جاتا"

وہ بے اختیار جذوہ کے چہرے سے ہاتھ اٹھا چکا تھا گویا اسے دل نے اسے چلے جانے کا حکم دیا، جذوہ کا ہاتھ ابھی بھی آمن کے ہاتھ میں تھا۔

"جذوہ مبین، میں یہ نہیں کر پاوں گا لیکن آپکو قید کر کے رکھنا میری مجبوری ہے۔ آج تک آمن سکندر شاہ کسی ناجائز کام سے نہیں ڈرا مگر آج عجیب سا خوف ہے۔ شاید اس لیے کہ آپ میرا آئینہ ہیں، اور میں چاہ کر بھی آپ پر ایسا بے رحم ظلم نہیں کر سکتا"

وہ کسی ہارے ہوئے انسان کی طرح جذوہ کا ہاتھ بہت نرمی سے بیڈ پر ٹکا کر تھوڑا سرک کر اپنی ہار قبول کرتا بیٹھا، وہ اس پر اپنا سایہ تک پڑنے نہیں دے رہا تھا۔

جذوہ کی دعا قبول ہو گئی تھی، کہیں دور آسمان پر کوئی ستارہ صدقہ اتارنے کو ٹوٹا تھا۔

آمن اٹھ کر چند قدم چلتا صوفے پر جا بیٹھا، اسکی دلسوز نظریں جذوہ پر تھیں۔

"لائے بروئے کار نہ حسن و جمال کو

موقع تھا پھر بھی رات نہ رنگین ہم نے کی" دل نے اک آہ بھری۔

"مجھ سا شخص بھی اس دنیا میں دوسرا نہ ہو، یہ میری زندگی موت سے بدتر ہے۔ میں کیا کروں کے میرے دل کو قرار آئے، میں اس لڑکی پر ظلم کر کے بھی یونہی بے تاب رہوں گا"

وہ آنکھیں درد سے بھر گئی تھیں، چند آنسو آمن سکندر شاہ کے رخساروں پر جلملائے، وہ جذوہ کو مزید دیکھ بھی نہ سکا اور فورا سے پہلے اٹھ کر اپنا فون، اور چابیاں لیے باہر نکلا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Jazwa Ka Amin by S Marwa Mirza Episode 3 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

Post a Comment

Previous Post Next Post