khoobsurat Ya Khoob Seerat written By Kashma Seel Ghazal
khoobsurat Ya Khoob Seerat written By Kashma Seel Ghazal
کشما صیل: خوب صورت یا خوب سیرت.....
کشما صیل غزل
خوب صورت چہرہ تو ہر ایک کو بہاتا ہے لیکن اس خوب صورت چہرے
کی حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہے. خوب صورت چہرے ہمیشہ ویسے ہی نہیں رہتے بلکہ
وقت کے ساتھ بوڑھے ہو جاتے ہیں.
ایک لمحے میں سمٹ جاتا ہے صدیوں کا سفر..... بس یاد رہتا ہے
تو آپ کی سیرت، آپکا اخلاق.... اگر چہرے بدصورت ہوں بھی تو وہ نقصان نہیں دیتے،
بلکہ خطرناک تو وہ ہوتے ہیں جو اندر سے بدصورت ہوں. اس لئے صورت سنوارنے کے بجائے
سیرت کو ترجیح دیں تاکہ دنیا و آخرت بھی سنور جائے..... میرے خیال میں انسان. کی سیرت
اچھی ہونی چاہیے صورت میں کچھ بھی نہیں رکھا ہوتا... مرنے کے بعد آپ اچھی صورت کے
بجائے اچھے اخلاق اور سیرت سے یاد رکھے جائیں گے... لہزا صورت کے بجائے سیرت
سنوارنے کی کوشش کریں... اور....... تربیت کا بہت فرق پڑتا ہے. خدارا اپنے ماں باپ
کی تربیت پر حرف بھی نہ آنے دیں. یہ وہ ماں باپ ہیں جنہوں. نے پال پوس پر آپ کو
جوان کیا اس امید پر کہ ایک دن ہمارا نام روشن کریں گے. اور آپ کی واحیات حرکات سے
آپ کے والدین کی تربیت پر ہی سوال ہوں گے. اس لئے غلط کاموں سے بچیں..... آپ کی
ڈگریاں صرف آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت ہیں. لیکن جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو نہ
ہمارے گلے میں ڈگریاں لٹکی ہوتی ہیں اور نہ ہمارے ماتھے پر ہمارے خاندان کا نام
کندہ ہوتا ہے یہ صرف ہمارے کردار، اخلاق کی خوشبو ہوتی ہے جو دوسروں کو ہمارا گرویدہ
بنا دیتی ہے ایسے لوگ بہت نایاب ہوتے ہیں ان کی قدر کریں.... اور تلخ حقیقت ہے کہ
یہ دنیا بہادر اور daring لوگوں کے لئے ہے....
بہت سی عورتیں گرتی ہیں....
اور بہت سی گِر کے اٹھتی ہیں مگر.... جیتتی صرف وہ ہیں جو....
"ہنس کے اُٹھنے والی ہوں"....
کشما صیل غزل
کشما صیل: