Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 7

Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 7

Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 7

Novel : Shart E Ulfat
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

"کیا ہورہا۔"

حسین صاحب کے الفاظ صوفے پہ اجڑی حالت میں بیٹھی منسا کو دیکھتے منہ میں ہی دب کر رہ گئے لبوں پہ جیسے فقل لگ گیا۔ ماتھے پہ سلوٹیں نمودار ہوئی۔ انہوں نے ناسمجھی سے بوا کی جانب دیکھا عرشمان مشکل اپنے اوپر ضبط کیے ایک ہاتھ کی مٹھی بنائے اسے چہرے پہ رکھے صوفے پہ براجمان تھا اور قہر آلود نگاہوں سے حسین صاحب کی سمت دیکھ رہا تھا۔ مسلسل ہلتی ٹانگ اس کی الجھن کی گواہ تھی۔اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ سب سے پہلے ان کا گریبان جکڑتے اپنی ہرنسز کے دکھوں کے متعلق استسفار کرے۔مغرور کھڑی ناک کی نیچے گھنی مونچھوں تلے عنابی لب بری طرح آپس میں پیوست تھے۔معاً لائبہ کی کٹیلی آواز پہ وہ گویا ہوش کی دنیا میں واپس آیا۔

"اسے پہچانتے ہیں کہ یہ کون ہے ارے نہیں معافی چاہتی ہوں آپ کیسے پہچانتے ہونگے کہ یہ کون ہے آپ کی اولاد تو صرف یہ ہے نہ جو صرف لڑکوں کو رجھانا جانتی ہے۔پھر بھی آپ کی پسندیدہ اولاد شاید آپ بھی اپنی جوانی میں یہ سب کرتے رہیں ہیں تبھی آپ کی طبیعت پہ یہ ناگوار نہیں گزرتا۔ناگوار گزرتا ہے تو بس منسا کا گھر سے باہر نکلنا یہاں سے نکل کر سامنے گھر جانا۔ ہے نا حسین صاحب۔"

وہ تنفر بھرے لہجے میں براہراست اپنی سرد آنکھیں حسین صاحب کی آنکھوں میں گاڑھتے حلق کے بل دھاڑی۔ اس کے لہجے پہ حسین صاحب کی پیشانی پر سلوٹیں نمودار ہوئی جبکہ مناہل کی نیند بھک سے اڑ چکی تھی اس نے دانت پیستے ہوئے لائبہ کی جانب دیکھا جو اس کے کردار پہ انگلیاں اٹھارہی تھی۔ اس سب میں وہ منسا کو مکمل طور پر فراموش کرچکی تھی۔

"یہ کیا طریقہ ہے لڑکی بات کرنے کا اپنی زبان کو لگام دو اور بوا آپ بتائیں کہ منسا یہاں کیا کررہی ہے۔ اگلی صبح ہی اس کا ادھر آنا مناسب نہیں تھا ایسے اچھا نہیں لگتا۔اور آپ اتنی بری ہوکر اسے یہ بات نہیں سمجھاپائی۔"

وہ تیکھے چتونوں سے اسے گھورتے ہوئے گویا ہوئے اور ساتھ ہی بوا کو مخاطب کیا تو وہ تمسخرانہ انداز میں ہنس دی بوا نے شاکی نگاہوں سے حسین صاحب کی سمت دیکھا عرشمان اس سارے معاملے میں خاموش تماشائی بنا ایک طرف مغرورانہ انداز میں ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے انہی پہ نظریں جمائے بیٹھا تھا وہ اس صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ لگانا چاہتا تھا کہ حسین صاحب کس حد تک اپنے مقام سے گر سکتے ہیں۔

"کیوں دل میں درد اٹھ رہا ہے آپ کے آپ کو تو اپنی فتح کا جشن منانا چاہیے یہ آپ کی اولاد اوہ سوری گناہ سرذد ہوگیا معاف کیجیے گا۔اولاد لفظ کی توہین بھی نہیں کرنا چاہتی میں۔یہ جس کٹھ پتلی کو اپنے گھر میں سجایا ہوا تھا نہ وہ اپنے ماتھے پہ ایک اور داغ لگوا کے آگئی ہے صرف آپ کی عزت بچانے کی بدولت۔کیسا محسوس کررہے ہیں آپ۔یقیناً اپنی اس مناہل کیلیے تو بہت اچھا محسوس کررہے ہونگے۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 7 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇







































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇





5th Episode Link



ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

2 Comments

  1. Zaberdast super amazing mansa ke sath both bura huwa so sad both dukh huwa please please please please please next episode jaldi

    ReplyDelete
  2. Uff bht bura howa minsa k sath ab kb acha ho ga us k sath yr next epi jaldi dyna plz

    ReplyDelete
Previous Post Next Post