Do Dil Mil Gaye Novel By Khushbu Abbas Episode 2

Do Dil Mil Gaye Novel By Khushbu Abbas Episode 2

Do Dil Mil Gaye Novel By Khushbu Abbas Episode 2

Novel : Do Dil Mil Gaye
Writer Name : Khushbu Abbas
Category : Kitab Nagri Special

کیا بدتمیزی ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ سونے دو مجھے“ وہ اس کا ہاتھ جھٹک کر چیخی

سنا نہیں کیا کہا ہے میں نے جا کر ناشتہ بناؤ“ وہ چلایا

نہیں آتا مجھے بنانا“ وہ اسی کی طرح چیخی

زیادہ چلاؤ مت میرے سامنے، جو کہا ہے وہ کرو، ورنہ دادا جان سے تمہاری شکایت لگا دوں گا“ وہ اسے عارف قریشی کی دھمکی دینے لگا

ہاں لگا دو، میں بھی بتا دوں گی کے تم ہر وقت مجھ پر چلاتے رہتے ہو“ زینی اسی کا انداز اپنائے ہوئے تھی

ٹیڈی بیئر چاہیئے تو جا کر ناشتہ بناؤ، میری بات مانو گی، تب ہی تمہاری بات مانوں گا“ وہ اس کی کمزوری پکڑ گیا

میں کیا بناؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کچھ نہیں آتا مجھے“ زینی اب روہانسی ہوگئی

کچن میں بریڈ پڑی ہے، اسے سیکو،اور انڈہ تلو“ محراب نے ناشتے کا مینیو بتایا

نہیں آتا مجھے“ زینی پھر چیخی

میں کچھ نہیں جانتا،ناشتہ بناؤ گی سو بناؤ گی“ محراب نے اس کا بازو کھینچ کر اسے کھڑا کیا

ایسا ناشتہ بناؤں گی کے ساری زندگی یاد رکھو گے“ وہ چپل پہن کر منہ دھونے چلی گئی

بدتمیز لڑکی“ وہ بھی نیچے لاؤنج میں جا کر  بیٹھ گیا، زینی فریش ہو کر کچن میں آئی، اسے محراب پر شدید غصہ آ رہا تھا، فریج سے بریڈ اور انڈے نکال کر وہ ککنگ رینج کے پاس آئی، اسے آن کیا، ادھر ادھر دیکھنے کے بعد اسے توا نظر آیا اس نے جلتے چولہے پر توا رکھا، اور سامنے پڑی تیل کی بوتل اٹھا کر ڈھیر سارا تیل توے پر ڈال دیا، اس کے بعد چمچہ مار کر انڈہ توڑنے لگی، چمچہ اتنی زور سے لگا، کے انڈہ چھلکے سمیت جلتے توے پر آ گرا، تیل کی چھینٹیں اڑ کر اس کے ہاتھ کو لال کر گئیں

آہ،ہ،ہ،ہ،ہ،ہ، ہ، ہ، ہ،“ اس کی زوردار چیخ گونجی، لاؤنج میں اخبار پڑھتا محراب اخبار چھوڑ کر تیزی سے کچن میں آیا، زینی اپنا ہاتھ پکڑے رو رہی تھی اور جلتے توے پر انڈہ چھلکے سمیت جل چکا تھا، کچن میں دھواں بھر گیا تھا

کیا کرتی ہو تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟“ اس نے فوراً سے چولہا بند کیا اور اس کے پاس آیا

تمہاری وجہ سے میرا ہاتھ جل گیا“ وہ ہاتھ پکڑے روئے جا رہی تھی

دکھاؤ ادھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ محراب نے سختی سے کہہ کر اس کا ہاتھ پکڑا، جو کئی جگہ سے لال ہو رہا تھا

مجال ہے کے کبھی کوئی کام سیدھا کر سکو“ اس کے رونے کی پرواہ کیئے بغیر وہ اس پر چلایا اور اس کا ہاتھ پکڑے کچن سے نکل کر تیزی سے اوپر اپنے کمرے میں لایا اس کا ہاتھ چھوڑ کر وہ واشروم میں گیا، ٹوتھ پیسٹ اٹھا کر دوبارہ اس کا ہاتھ پکڑا اور جلے ہوئے حصے پر لگانے لگا، زینی بری طرح سے رو رہی تھی، اس کے آنسو محراب کی ہتھیلی پر گرے اس نے غصے سے اسے دیکھا جو روتی اپنا ہاتھ دیکھ رہی تھی

اتنا بھی نہیں جلا ہے، جتنا رو رہی ہو، چند چھینٹیں ہی ہیں“ اس ڈنپٹ کر وہ ٹوتھ پیسٹ اب دوسری طرف لگا رہا تھا، زینی نے روتے ہوئے غصے سے اسے دیکھا اور جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑا کر وہ تیزی سے اپنے کمرے کی طرف دوڑی

زینی“ محراب اسے پکارتا پیچھے لپکا مگر وہ دروازہ لاک کر چکی تھی

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Do Dil Mil Gaye Novel By Khushbu Abbas Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇




















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

4 Comments

Previous Post Next Post