Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 12

Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 12

Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 12

Novel : Taseer E Qurbat
Writer Name : Suneha Rauf
Category : Kitab Nagri Special,Age Difference Novels,Forced Marriage Based,

افشان نے دھیان سے دیکھا وہ صبح والے اسی سرخ جوڑے میں تھی۔

کپڑے چینج کرو......

 اور کل سے سویٹر اترا نظر نہ آئے تمہارا مجھے اس کے کئیر کرنے کا انداز بھی آج سخت تھا۔

توبہ یہ تو مجھے سالم ہی نگل جانے کا ارادہ رکھتے ہیں.... اف ابھی تو ہمارے بچے بھی نہیں ہوئے وہ خود سے سوچتی بولی۔

پھر احساس ہوتے ہی اپنی ہی سوچ پر استغفار کیا......

وہ چینج کر کے منہ دھو کر واپس آئی تو وہ بھی لیٹ چکا تھا۔

اس نے اس کے قریب بیٹھتے اس کا سر اپنی گود میں رکھا اور اپنے چھوٹے ہاتھوں سے اس کا سر دبانے لگی۔

وہ جو اسے منع کرنے لگا تھا....

سکون محسوس ہوتے ہی خاموش ہو گیا لیکن اس کے ہاتھ کافی ٹھنڈے تھے۔

اس لیے اپنے گرم ہاتھوں میں انہیں تھاما.... راحمیہ کے دل کی دھڑکن بڑھی تھی لیکن افشان کی آنکھیں بند تھیں۔

اس کے ہاتھوں کا تمپریچر نارمل ہوتے ہی اس کے ہاتھ چھوڑے تھے۔

راحمیہ نے اس کا سر دوبارہ دبانا شروع کیا اور لمحے بعد وہ جھجھکتی اس پر جھکی تھی اس کی دونوں بند آنکھوں پر لب رکھتے وہ پیچھے ہٹی۔

افشان نے اس کی گود سے سر ہٹا کر اپنے تکیے پر رکھ لیا تھا.... اب کی بار پشیمانی تھی۔

راحمیہ نے پیچھے سے اس کے گرد اپنے بازو باندھے اور اونچے ہوتے سر اس کے کندھے پر ٹکایا۔

شان...!

لوگوں کو محبت ہوتی ہے یا کوئی پسند ہوتا ہے لیکن آپ ان سب سے بڑھ کر ہیں..... میں نے آپ کے ساتھ رہ کر دوبارہ سانس لینا سیکھا ہے آپ ضرورت ہیں میری اور ضرورت کبھی ختم نہیں ہوتی اس نے صاف لفظوں میں اپنے دل کا حال بیان کیا تھا۔

ابھی کل آپ کو مجھے چھوڑ کر جانا تھا راحمیہ!! اب کہ اس کا لہجہ دھیما تھا۔

راحمیہ نے اس کا رخ خود کی طرف ترپتے موڑا تھا..... ہم دنیا کی ہر چیز چھوڑ سکتے ہیں لیکن اس شخص کو نہیں جس نے ہمیں چاہا ہے۔

                 "آپ قیمتی ہیں ہمارے لیے بہت قیمتی"

افشان نے اسے دیکھتے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا اور پھر اسے گھورا۔

بال برش نہیں کیے تھے صبح..؟

 ہاں! وہی تھا جو اس کی ہر چھوٹی بات کا خیال رکھتا تھا۔

نہیں!

کیوں؟

آپ نے کیوں نہیں باندھے تھے..؟

اف راحمیہ بڑی ہو جائیں..... کل کو ہماری بیٹی کے بھی لگتا ہے مجھے ہی باندھنے پڑے گے کیونکہ اس کی ماں تو خود مجھ سے بندھواتی ہے اس نے جھنجھلاتے کہا۔

راحمیہ کا چہرہ سرخ قندھاری ہوا تھا جسے افشان بلوچ نے مسکرا کر دیکھا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 12 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇












































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

2 Comments

  1. Shuker hai episode upload ki thanks so so so much zaberdast super amazing pleas next episode jaldi please please please please please please please please please

    ReplyDelete
Previous Post Next Post