Aamad E Mustafa Marhaba Marhaba Written By Hina Shahzadi

Aamad E Mustafa Marhaba Marhaba Written By Hina Shahzadi

Aamad E Mustafa Marhaba Marhaba Written By Hina Shahzadi


ازقلم:- حناشہزادی

عنوان:- آمدِمُصطفی مرحبامرحبا

 

12ربیع الاول سرورِ کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت، عالمِ انسانیت کی صبحِ سعادت ہے بےشک“اس دن میرے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا کومنور کرنے تشریف لاۓ سبحان اللہ بےشک

جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے تو اللہ تعالٰی نے آپ کو پاکیزہ بدن اور تیز بو کستوری کی طرح خوشبودار اور ختنہ شدہ، نان بریدہ، چہرہ نورانی ، آنکھیں سرمگیں دونوں شانوں کے درمیان مہرہ نبوت درخشاں پیدا فرمایا سبحان اللہ(سیرت رسول عربی ص ۳۴)

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول

سوائےابلیس کےجہاں میں سبھی توخوشیاں منارہےہیں، بات کرتے ہیں اس پاک بابرکت مہینےکی جوماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیاء حبیب کبریائ، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔

کیا ہےکوٸی ایساصاحبِ کمال،جواُنگلی کے اشارے سے چاندکے دوٹُکڑےکردے

کوٸی لاٶ ایسا صاحبِ کمال جو ایک اشارے سے سورج کو پلٹ کر عصر کےوقت واپس لے آیاہو،۔۔ سُبحان اللہ“سُبحان اللہ

بےشک کوٸی نہیں میرے نبیؐ نبیوں کےسردار،دوجہانوں کے بادشاہ ہیں میرے نبیؐ میرےدل کاچین،۔۔میری ہزاروں زندگیاں فِدا ن پر قُربان ان پر

اور وہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہیں، جوتمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئےاور اپنی نازک خُوبصورتی بکھیرتی آوازمبارک سے لوگوں کے دلوں میں نوربھردیا،آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجودِ مسعود سے پوری دنیا میں نورِ حق پھیلا اور کُفرو باطل کی تاریکیاں ہمیشہ کے لیۓ مٹ گٸ۔

یہی وہ دور تھا جب جہالت عام تھی، عدل وانصاف ناپید تھا۔ انس، پیار اور محبت نام کی کوئی چیز نہ تھی“۔۔۔لیکن میرے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمدسےظُلم وستم کی آندھی رُک گٸ،ہرطرف جودوسخاکی بہار آگٸ

 

وہ آۓ تو دل سب مُنورہوۓ حناء

پھر اک دم سے آتی بہارآگٸ

 

ولادت مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں محبت میں جھنڈے نصب ہوئےولادت و میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم عالم انسانیت پر خداوند کریم کا بہت بڑا احسانِ عظیم ہےکہ اُسنے پنامحبوب ہمیں دیا ، اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے حبیب مکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم میلاد کے موقع پر 1400 سال پہلے بھی جھنڈے نصب فرمائے تھے

اور اسی طرح حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں: میں نے دیکھا کہ تین جھنڈے نصب کئے گئے ایک مشرق میں، دوسرا مغرب میں، تیسرا کعبے کی چھت پر اور حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوگئی۔۔۔سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔۔

یامحمدؐ یامحمدؐ

دیدار کو دل یہ تر سے

نہ آٶں واپس تیرےدرسے

حُسن ایسا کمال ہے کہ

نگاہ ایسی سلام ہے یہ

زُلف ایسی کہ نوربرسے

ملناہوکب کب جاٶں میں حنا

نگاہ میری ہرسو برسے

Post a Comment

Previous Post Next Post