Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 8
Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 8
ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہی ہو
۔۔۔۔۔۔ تم نے دیکھا خود کو آئینے میں ۔۔۔۔۔۔
نہیں میرا دل نہیں کر رہا ۔۔۔۔۔۔
حاعفہ نے نفی میں سر ہلایا۔
یہ کیا بات ہوئی ۔۔۔۔۔ اٹھو خود کو
آئینے میں دیکھو ۔۔۔۔۔ دیکھو تم کتنی خوبصورت لگ رہی ہو ۔۔۔۔۔
زندگی میں پہلی اور آخری بار دلہن
بنی ہو ۔۔۔۔ کیا خود کو تیار ہوئے دیکھو گی بھی نہیں ۔۔۔۔۔انوشے نے اسے آئینے کے
سامنے لاکھڑا کیا۔
حاعفہ نے اپنی نظریں اٹھا کر خود کو
آئینے میں دیکھا ۔۔۔۔ اور کئی لمحے پلکیں نا جھپکا پائی ۔۔۔۔۔ وہ واقعی میں ہی بہت
خوبصورت لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔
اس پر ٹوٹ کر روپ آیا تھا ۔۔۔۔۔اسکا سوگوار سا حسن اور پارلر والی کے ہاتھوں
کا کمال اسکے حسین چہرے کو نکھار گیا تھا
۔۔۔۔۔
دیکھا کتنی خوبصورت لگ رہی ہو
۔۔۔۔۔اسکے ساتھ کھڑی انوشے نے آئینے میں نظر آتے حاعفہ کے عکس کی طرف سوالیہ نظروں
سے دیکھا۔
میں جیسی بھی لگوں ۔۔۔۔ مجھے ذرا
برابر پرواہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے میرے اندر موجود ہر جذبہ مر گیا ہے
۔۔۔۔۔ عجیب سا خالی پن محسوس ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ وہ کھوئی کھوئی سی بول رہی تھی ۔۔۔۔
تم یہ شادی نہیں کرنا چاہتی ہو ۔۔۔۔
مجھے یہ پتا ہے ۔۔۔۔ اپنے بھائی اور دادا کو اپنی وجہ سے الگ نہیں کرنا چاہتی ہو
۔۔۔۔ اسی لیے تم یہ شادی کر رہی ہو ۔۔۔۔۔
ورنہ کون سی لڑکی ہو گی ۔۔۔۔ جو دو
بچوں کے اوباش باپ جس کے ساتھ آئے دن ایک نئی لڑکی پائی جاتی ہے ۔۔۔۔ اس سے شادی
کا فیصلہ کرے ۔۔۔۔۔
اشھب کو بھولنے کے لیے میں یہ شادی
کر رہی ہوں ۔۔۔۔ مجھے اشھب کو سوچنے کے علاوہ کوئی اور مصروفیت مل جائے ۔۔۔۔ اس لیے
یہ شادی کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔
اگر میں اسی طرح اسکے لیے روتی تڑپتی
رہی اسکو سوچتی رہی تو بہت جلد پاگل ہو جاؤں گی ۔۔۔۔۔ میں پاگل ہو گئی تو میرے دل
میں چھپی محبت سب پر عیاں ہو جائے گی ۔۔۔۔۔
میرے دادا اور بھائی میری وجہ سے دنیا
کے سامنے رسوا ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔ میں اپنی وجہ سے اپنے بھائی اور دادا کا سر نہیں
جھکانا چاہتی ہوں ۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ