Optimistic Romantic Novel By Naila Noor
Optimistic Romantic Novel By Naila Noor
سعد اسے دیکھ رہا تھا وہ پانی میں
ہاتھ پاٶں مار رہی تھی ۔ اوپر نیچے اور اس فلور پر جتنے لوگوں نے یہ
منظر دیکھا تھا سب نے حیرت سے کچھ نا کچھ بولنا شروع کردیا تھا۔ کسی کو کچھ نہیں
پتا تھا بس سب نے ایک لڑکی کو پانی میں گرتے دیکھا تھا۔ پانی کے شور کے ساتھ لوگوں
کا شور مل کر عجیب سا منظر پیش کر رہا تھا۔ سعد کے والد بھی اپنی میز سے اٹھ کر
معاملے کو دیکھنے سمجھنے کے لیے لکڑی کی ریلنگ کے پاس پہنچے ۔
ہانیہ تیز قدموں سے سعد کے قریب آٸ اور اسے بازو سے ہلاتے پوچھا۔
”بھاٸ یہ آپ نے کیا کردیا ؟؟؟ آ پ نے اسے
پھینک دیا !! “
سعد نے نظریں عاٸزہ پر سے ہٹاۓ بغیر
کہا۔
”اسے“ ۔۔۔ نہیں ۔۔۔” انہیں “ ۔۔۔ بولو ہانیہ ۔۔ وہ تم سے
بڑی ہیں اور تمہیں ان کے لیے ریسپیکٹ سے بات کرنی چاہیے ۔۔۔
سعد کی بات پر ہانیہ نے مزید حیرانی
سے اپنے بھاٸ کو دیکھا ۔ وہ عاٸزہ کے لیے اتنا کونشس تھا کہ اس کے لیے بولے گۓ جملے میں بھی اس کی عزت کم ہو یہ سعد کو گوارہ نہیں تھا پھر بھی اس نے عاٸزہ کو مرنے کے لیے پانی کے حوالے کردیا ۔
لوگ ابھی بھی شور مچارہے تھے کچھ
لوگ زور زور سے لاٸف گارڈز کو بلانے کا کہہ رہے تھے۔
”بھاٸ آپ کچھ کر کیوں نہیں رہے وہ مر جاٸیں گی ۔ “
ہانیہ نے عاٸزہ کو پانی میں مچھلی کی طرح تڑپتے پھڑپھراتے دیکھ کر کہا
۔وہ مسلسل ہاتھ پاٶں چلا رہی تھی مگر اب وہ لہروں کے
ساتھ تھوڑا دور بھی جاتی جارہی تھی ۔
”ان کو مرنے کا شوق ہورہا تھا میں بس ان کو زندگی کی قدر
بتانا چاہتا تھا ۔ تم نیچے والے فلور پر پہنچو لوگوں کو وہاں ہیلپ کے لیے جمع کرو
۔ میں انہیں مرنے کے لیے نہیں چھوڑوں گا ۔ “
سعد نے کہتے ہوۓ جیب سے اپنا موباٸل نکال کر ہانیہ کو پکڑایا اور پھر خود بھی پانی میں کود گیا ۔
ہانیہ کی دوبارہ چیخ بلند ہوٸ۔۔۔ وہ ریلنگ پکڑے سعد کو دیکھنے لگی جو تیرتا ہوا عاٸزہ تک پہنچ گیا تھا عاٸزہ نے اب خود کو ڈھیلا چھوڑ دیا تھا شاید وہ بے ہوش ہوگٸ تھی ۔ لوگوں کا شور اب بھی جاری و ساری تھا ۔ سعد نے عاٸزہ کو پکڑ کے واپسی کا سفر شروع کیا ۔ ہانیہ کو اچانک سعد
کی بات یاد آٸ اس نے کہا تھا نیچے والے فلور پر پہنچو اور لوگوں کو مدد
کے لیے جمع کرو۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Kindly send pdf link
ReplyDelete