Rag E Jaan Se Agy Romantic Novel By Shahida Azam
Rag E Jaan Se Agy Romantic Novel By Shahida Azam
نفرت کے بیج سے ہوتی ہوئی محبت کے
تناور درخت تک۔
رشتوں کی پامالی سے لے کر رشتوں کی مقدس معراج تک۔
سیاست کے مکروفریب سے لے کر ایمان کے غیرمتزلزل ارادوں تک۔
مجبوری میں کئے گئے عہد سے لے کررگ جان سے آگے تک کی داستان۔۔
رگ جان سے آگے۔
اس ناول میں آپ کو سب کچھ ملے گا۔
محبت۔۔۔! رومینس۔۔۔معاشرتی مسائل۔سیاست
کے مکروفریب۔
یہ کہانی ہے ڈاکٹر مستجاب کی جو
اپنے باپ کی وصیت کی وجہ سے اسکی کی ڈیڈ باڈی یو کے سے اپنے آبائی گاؤں میں لے کر
آتی ہے۔اور گاؤں سے جلد ازجلد واپس جانا
چاہتی ہے لیکن گاؤں کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر ادھر ہی رکنے کا اور اپنی زندگی
کو مقصد دینے کا فیصلہ کرتی ہے۔
جب وہ اپنے دادا کے کہنے پر اپنے مقصد کو پانے کے لیے اپنے تایا زاد اور بزنس کے ابھرتے ہوے ستارے عدن حیدر سے نکاح کا
فیصلہ کرتی ہے۔
عدن حیدر اپنے داد کے کہنے پر نکاح
کر تو لیتا ہے ۔لیکن
مجبوری میں کیا گیا نکاح اس کی زندگی
کا سب سے خوبصورت رشتہ بن جاتا ہے۔
جب وہ لڑکی ا سے رگ جان سے زیادہ عزیز ہوتی ہے تو اس کی محبت کی آنچ مستجاب کی
دل تک بھی پہنچ جاتی ہے۔گاؤں میں جدید طرز کا ہسپتال تعمیر ہونا شروع ہو جاتا
ہے۔اوراپنے مقصد کو حاصل کرنے تک وہ بھی عدن حیدر کو دل دے بیٹھتی ہے۔
یہ کہانی ہے رضا بخاری کی جو صحافت کے میدان کا ایک ایماندار اور محب وطن
انسان ہوتا ہے ۔اور بہت بڑے میڈیا ہاؤس کا
مالک ہوتا ہے۔
اس میں وہ ساری خوبیاں پائی جاتیں ہیں جو کہ ایک اچھے انسان کی خصوصیات ہوتی
ہیں۔
یہ کہانی ہے جائشہ کے عزم و ہمت اور استقلال کی جو کہ ایک پرعزم اور اور
بہادر لڑکی ہوتی ہے۔صحاقت کے میدان میں ہر مشکل کا بڑی بہادری سے مقابلہ کرتی ہے۔
بڑے سے بڑے سیاستدان کو اپنے سوالات سے ناکوں چنے چبوا دیتی ہے
جائشہ کی شخصیت جارحانہ قسم کی ہوتی ہے۔
لیکن محبت کے جذبے سے وہ بھی بچ نہیں پاتی
رضا بخاری کی خوبیاں دیکھ کر اس پر دل ہار دیتی ہے۔
یہ کہانی ہے عدن حیدر کے باپ ملک دلاور کی جو کہ
تقریبا ہر برے کام میں ملوث ہوتا ہے۔جبکہ عدن حیدر
کی شخصیت اپنے باپ سے بالکل مختلف ہوتی ہے
میرا ارسلان جو کہ بگڑا ہوا رئیس زادہ ہوتا ہے جائشہ پر دل ہار دیتا ہے لیکن
جب اسے سچی محبت ہوتی ہے تو منہ کے بل گرتا ہے۔
لیکن یہ منہ کے بل گرنا اس کی شخصیت کو اٹھنے میں مدد دیتا ہے۔
رگ جان سے آگے جذبات و احساسات
اور محبت سے گندھی ہوئی ایک ایسی داستان ہے۔
جس میں محبت سے لے کر گھریلو سیاست اور ملکی سیاست کا بھی ذکر ہے۔
Zaberdast novel alfaz nai kesy biyan karu super duper zaberdast stori please koi or as thra ka novel likhy
ReplyDeleteVery nice
ReplyDeleteBht acha likhti Hy AP or Kon Kon Sa novel Hy apk likhy howe
ReplyDeleteAap mera page follow kerian os PR mojood hai
Delete