Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 4
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 4
"سوری سر لیکن میں آپ سے شادی نہیں کرسکتی۔"
اس شخص کی سوالیہ نگاہیں اپنے چہرے
پہ محسوس کرتے وہ گھٹی آواز میں گویا ہوئی۔اس کی بات پہ سامنے کروفرانہ انداز میں
بیٹھے انسان کا وجود گویا انگاروں کی ضد میں آگیا۔
"آپ جانتی ہیں کہ آپ مجھے انکار کرنے کی کوتاہی کررہی ہیں
محترمہ۔یہ مت بھولیں کہ آج آپ اس مقام پہ فقط میری بدولت ہی کھڑی ہیں۔اگر یہ جاب
آپ کو اس دن نہ ملتی تو در بدر کی ٹھوکریں کھارہی ہوتی آپ۔"
وہ اس کی شکل کو دیکھتے رعونت ذدہ
لہجے میں بولا۔اسے تو یہ بات کی قابلِ قبول نہیں لگ رہی تھی کہ کوئی لڑکی اس کو
انکار کررہی ہے تبھی سردمہری سے بولا۔
"میں جانتی ہوں سر لیکن میری مجبوری ہے آپ بھی سمجھنے کی
کوشش کریں۔"
وہ آنکھوں میں نمی لیے عاجزانہ لہجے
میں بولی تو اس نے ناگواری سے سر جھٹکا تھا۔
"محترمہ یہاں میں آپ کی منت سماجت کرنے نہیں بیٹھا میری
دادی کو ایک کئیر ٹیکر اور بہو کی ضرورت ہے جو ہمہ وقت ان کے ساتھ رہے تو یہ ایک
کانٹریکٹ میرج ہی ہوگی جیسے ہی دادی کا آپریشن کامیاب ہوا اسی دن میں آپ کو اس
بندھن سے آذاد کردوں گا۔اس دوران ہمارے درمیان کوئی ایسا رشتہ استوار نہیں ہوگا جس
کا آپ کو خوف ہے۔"
اب کی بار اپنے سخت لہجے پہ قابو
پاتے اس نے رسانیت سے اسے سمجھانا چاہا تھا۔ابھی فلحال اسے صرف اپنے سے غرض تھا
تبھی بھینچے بھینچے انداز میں بولا۔
"کانٹریکٹ میرج۔"
اس لڑکی کی سرسراتی ہوئی آواز نکلی۔اس
کا سر بےساختہ نفی میں ہلا تھا معاً اپنے گھر کے حالات کا سوچتے وہ آنسو پیتی آنکھیں
میچ گئی تھی۔اگر ابھی وہ اس شخص کو انکار کرتی تو ضرور یہ اکھڑ دماغ شخص وہ اسے
جاب سے نکال دیتا۔
"سر دراصل میں نکاح شدہ ہوں۔"
اس نے اپنے ہوش میں پہلی بار کوئی
جھوٹ بولا تھا تبھی اس کی زبان بری طرح لڑکھڑائی تھی۔اس کی بات پہ مقابل نے جھٹکے
سے فق چہرے سمیت مشکوک انداز میں اس کی جانب دیکھا۔جس کا چہرہ حد درجہ سرخ پڑرہا
تھا۔معاً اس کی آنکھوں سے شرارے سے پھوٹنے لگے۔ماتھے کی رگیں ابھر کر نمایاں ہوگئی۔اس
کا چہرہ خطرناک حد تک لہو رنگ ہوتا دیکھ اس لڑکی کا سانس سینے میں ہی کہی اٹکا
تھا۔
"تو ٹھیک ہے پھر آج سے اور ابھی اسی وقت سے آپ کو میں فائر
کررہا ہوں جاتے ہوئے ریسیپشن سے اپنا لیٹر لیتی جائیے گا۔"
ایکدم وہ اپنے حواس بحال کرتے اپنے
سامنے رکھی فائل کی جانب متوجہ ہوتے سپاٹ چہرے سمیت بولا تو اس لڑکی کا رنگ پھیکا
پڑا تھا۔
"سر میری تو مجبوری ہے آپ ایسا کریں میری چھوٹی بہن سے یہ
نکاح کرلیں۔"
بالاخر اس نے اس کی سماعتوں پہ بم
گرایا تھا۔اس نے پیشانی پہ سلوٹیں سجائے سرتاپا اس کی جانب دیکھا تھا جو خود ہی اکیس
بائیس سال کی لگ رہی تھی چھوٹی بہن کتنی چھوٹی ہوگی اس سے۔
"میں نے آپ سے کوئی مشورہ نہیں مانگا یو کین گو ناؤ۔"
جواباً وہ کٹیلے لہجے میں بولا تو
اس لڑکی کی رہی سہی ہمت بھی جواب دینے لگی۔
"سر پلیز دیکھیں آپ کو کانٹریکٹ میرج ہی کرنی ہے نا اس سے
کرلیں آپ پلیز پھر تو آپ چھوڑ ہی دیں گے۔بس پھر مجھ سے یہ جاب مت چھینیں یہ میرے
گھر والوں کیلیے بہت ضروری ہے پلیز سر۔"
ایکدم وہ دونوں ہاتھوں میں چہرہ
چھپائے سسک سسک کر رودی تھی۔مقابل نے پریشانی سے اس کی جانب دیکھا جس کی اب ہچکیاں
بلند ہوگئی تھی۔
"چھوٹی بہن کی عمر۔"
معاً اس کی آواز کیبن کی خاموش فضا
میں گونجی تو اس لڑکی نے چونک کر سرخ چہرے سمیت اس کی جانب دیکھا۔
"سترہ سال۔"
اس کی آواز تھی یا پگھلا ہوا سیسہ
جو اس کی سماعتوں پہ گرا تھا وہ بدک کر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا اور آنکھوں میں
بےتحاشہ ناگواری لیے اس کی جانب دیکھا جسے یہ بات کہتے ہوئے بلکل بھی خوف نہیں
آرہا تھا۔
"آپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے محترمہ۔انتیس سال اور سترہ سال
عمروں کا فرق محسوس کرسکتی ہے یا اس حس سے محروم ہیں آپ۔"
اس نے طنزیہ لہجے میں استسفار کیا۔
"سر آپ کو اپنی دادی کیلیے کئیر ٹیکر چاہیے اس کیلیے عمریں
نہیں دیکھی جاتی۔کونسا آپ نے ساری زندگی اسے اپنے ساتھ رکھنا ہے ہماری جیسی لڑکیاں
آپ جیسے ہائی فائی لوگوں کے ساتھ رہنے کی قابل کہاں ہوتی ہیں۔اگر آپ ہامی بھرتے ہیں
تو کل ہی آپ کا نکاح اس سے ہوجائے گا نہیں تو جیسی آپ کی مرضی۔"
وہ کمزور سے لہجے میں بےبسی سے بولی
تو اس شخص نے پرسوچ نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔بات تو اس کی کافی حد تک درست تھی
اسے فلحال اپنا مفاد چاہیے تھا۔
"ٹھیک ہے میں تیار ہوں۔کل ہی نکاح ہوگا اور کل ہی وہ میرے
ساتھ میرے گھر جائیں گی۔اس کے بعد کوئی بحث نہیں ہوگی۔"
وہ پتھریلے لہجے میں بولتا لمبے
لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے نکلتا چلا گیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Zbrdast...Bht ala story or b interesting hoti ja rhi hy...Next epi ka wait rhy ga
ReplyDeleteZaberdast super amazing intersting maza ah giya
ReplyDeleteBht axhi epi th❤❤❤bs ab agli epi jldi dy dain plzzz shahmeer r noor k nikkah ka plzzz jldi dy dain😍😍😍😍😍
ReplyDeleteOh God yar muje lga tha k shahmeer aur fazeen ka nikah ho ga in dono ko set krein ge ab ye to next epi mai pta chle ga khair story achi ja rhi
ReplyDeleteMeer ka Nikkah Fazeen Sy hinkarwaye ga 🥰
ReplyDelete