Zabt E Ishq Romantic Novel By Hina WaseeM Episode 1


وہ چلتے چلتے اپنے کمرے میں آ کر اس دیوار کے سامنے جم سی گئی جہاں اس دشمن جان نے پانچ سال پہلے اس کو اپنی باہوں میں لے کر مسکرا کر تصویر لی تھی اور اس دیوار پر نصب کی تھی وہ تصویر میں  آج بھی ویسی ہی زندگی سے بھرپور انداز میں مسکرا رہا تھا

ایسا ہی تھا وہ زندگی سے بھرپور مسکرانے والا کب کیسے کس طرح وہ اس کی زندگی برباد کر گیا تھا

 دانی ( i love you )

دانی تم بہت گندی بچی ہو

دانی تمہاری آنکھیں بہت خوبصورت ہے

دانی میرا دل کرتا ہے تم میرے سامنے بیٹھ کر ایسی بس مجھے دیکھتی رہا کرو

اس ارد گرد باز گشت ہونے لگی

نہیں نہیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا میں کبھی بھی ارحم کو اس سے ملنے نہیں دوں گی ۔۔۔۔۔۔۔وہ ایک پل میں جگ میں سے پانی گلاس میں ڈال کر ایک سانس میں پی گئی

ہاہاہا ہاہاہا ہاہاہا دانیہ اس سے کیا ہوگا دنیا گول ہے اور کیا صفائی دوں گی تم ارحم کو کہاں ہے اس کا باپ ۔۔۔۔۔۔۔شیشے میں دانیہ کو اپنا ہی عکس نظر آیا جو اس سے سوال کر رہا تھا

مر گیا ہے اس کہ باپ وہ بھی بچے ہوتے ہے دنیا میں جن کے باپ مر جاتے ہے ۔۔۔۔۔۔۔وہ درد سے بولی

تم تو حدید کی ایک تصویر خود سے الگ نہیں کر سکی اتنا بڑا ظرف ہے کہ تم ارحم کو یہ بتاؤ کے اس کا   باپ مر  گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔وہ عکس پھر سے بولا

تم تو حدید کو خود سے الگ نہیں کرسکی کیا اتنا بڑا ظرف ہے کہ حدید کی لاش دیکھ سکو ۔۔۔۔۔۔۔وہ عکس پھر سے سوال کر رہا تھا  کیوں روتی ہو اس کے لیے کیوں اس تصویر کو آج بھی دیکھتی ہو پتہ ہے کیوں !!!!  کیوں کہ تم آج بھی اس سے محبت کرتی ہوں ۔۔۔۔۔وہ شیشے میں نظر آتا اپنا  ہی عکس اس پر ہنسا

حقیقت تو یہی ہے کہ تم آج بھی حدید سے محبت کرتی ہو

محبت کرتی ہو ۔۔۔۔۔۔

محبت کرتی ہو ۔۔۔۔۔۔


Post a Comment

Previous Post Next Post