Aaj Kal Ki Nojawan Nasal Written By Mahnoor Qazi

Aaj Kal Ki Nojawan Nasal Written By Mahnoor Qazi

Aaj Kal Ki Nojawan Nasal Written By Mahnoor Qazi

آج میں بہت دکھ کے ساتھ یہ لکھنے پر مجبور ہوئی ہوں ۔کہ آج کل ہم ہر جگہ یہ پوسٹ کر رہے ہوتے ہے کے

"I am single hy koi jo mera/meri BF/Gf bane gi"

 

یار یہ مسلمان نسل کو کیا ہو گیا ہیں کیا ہمارا مذہب gf/bf بنانے کی اجازت دیتا ہے ؟؟؟نہیں کبھی نہیں دیتا !

تو کیوں اس راستے پہ چلتے ہے جس سے ہمارا کردار مسخ ہو کر رہ جائے  ۔جب کے لڑکا اور لڑکی دونوں ہی جانتے ہے ان کی شادی خاندان میں یا پھر وہی ہوگی جہاں مما پاپا کرے گے ۔تو کیوں یہ سب کر کے معاشرے کو اپنی تربیت پہ  انگلی اٹھانے کا موقع دیتے ہیں ۔

کیا ہم لڑکیاں یہ نہیں  جانتی ہے کہ اس سب ک بعد کیا ہوگا ؟؟ کیوں ہم آپنے آپکو دھوکہ دے رہی ہیں جھوٹی محبت کے فریب دے رہی ہیں ؟؟

اور دوسری جانب لڑکے لڑکیوں کو اپنی جھوٹی محبت ک جال میں الجھا کے اپنے سر کل میں بہت فخر سے انٹرو ڈیوز کراتے ہیں کہ میں نے لڑکی پهسائی ہے بہت ہی پٹاخہ ہے مكهن ملائی ہے اور نہ جانے کیا کیا بولتے ہیں ۔۔۔۔۔

اور پھر جب لڑکی اپنی تربیت و مذہب و تہذیب کو چھوڑ کر انکی چپڑی چپڑی باتوں میں آتی ہے تو۔۔۔

وہی لڑکی جو محبت ہوتی ہے وہ سب سےزاداہ بد کردار قرار دے دی جاتی ہیں ۔۔اور جب گھر والو کو پتا چلتا ہے تو یہ لڑکے جو دوسروں کی بہنوں کو gf بناتے ہیں جب اپنی بہنوں کو Gf بنتا دیکھ انکی نام نہاد عزت و غیرت آگ بن کے لڑکی کوجلا دیتے ہیں یا قتل کر دیتے ہیں یہ ہے ان کی عزت 😏😏۔

میرا ان لڑکو سے یہ سوال ہے کے کیوں آپ لوگوں کو صرف اپنی ماں اور بہن نیک اور پارسا لگتی  ہیں ؟؟کیوں وہ لڑکی جو آپ کے لئے سب کچھ چھوڑ کر آپ پر اعتبار کرتی ہے آپ کی بات مانتی ہے وہ بد کردار کیوں کر ٹھیر ی ؟؟؟ اس لئے کے وہ آپ پر آنکھ بند کر کے یقین کرتی ہے ؟؟

اور دوسری بات میں یہ نہیں کہے رہی کہ ہر لڑکا اور لڑکی ایک جیسی ہوتی ہے ۔معذرت اگر کسی کو میری بات بری لگی پر یہ حقیقت ہے اور بہت تلخ ہے ۔۔

کسی لڑکی کو پیار اور محبت کے جھا نسےمیں  لانے والے آپ جیسے غیرت مند اور پارسا ہی ہوتے ہیں جو ایک لڑکی کو تباہ کرتے ہیں ۔۔

یہاں ساری غلطی لڑکو کی نہیں ہے لڑکیاں بھی برابر کی شریک ہوتی ہے کیوں کے انہیں لگتا ہے بس ہمارا محبوب ہی صحیح ہے باقی ہمارا مذہب و تہذیب کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔جب کے ہمارا ایمان ہے کے جیسے ہم ہوگے ویسا ہی شرک حیات ملے گا ۔اگر ہم پارسا ہوگے تو پڑسا ہی ملے گا ۔اور اگر بد کردار ہوگے تو بد کردار ہی ملے گا ۔۔پھر بھی ہم بےراہ روی کا شکار ہے ۔

خدارا عقل و فہم سے کام لے جیسا آپ کروگے ویسا ہی بھرو گے چاہے وہ بہن کی صورت میں یا بیٹی کی صورت میں۔ کیوں کے یہ دنیا مکافات  عمل ہے۔یہاں جو بؤ گے وہی کاٹو گے 😞😞😞

Mahnoor Qazi

1 Comments

Previous Post Next Post