Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 2
Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 2
ڈور ناک پہ کچھ فائلز چیک کرتے
ڈاکٹر میر نے نظریں اٹھائے آنے والے کو دیکھا تھا جو انکیلئے تقریبا ناآشنا چہرہ
تھا۔
"یس ؟"
ابرو اچکائے تیکھے انداز میں پوچھنے
والا وہ شخص پہلے سے کنفیوژڈ زمل شاہ کو اچھا خاصہ کنفیوژ کرگیا تھا۔
"وہ ۔۔۔آپ ڈاکٹر میر ہیں؟"
زمل کی باوجود کوشش کے بھی ہکلاہٹ
کا شکار ہوئی تھی۔
"یس؟"
پھر یک لفظ جواب کے بعد سوالیہ نگاہیں۔
"میں زمل شاہ ہوں۔"
زمل نے تسلی کرتے تھوڑا چہرے پہ
مسکراہٹ لانے کی کوشش کرتے کہا تھا۔
"سو؟"
وہیں تیکھا انداز ہاتھ میں پکڑا پینسل
لبوں سے مس کرتے ڈاکٹر میر کا انداز زمل کو پریشان کرگیا تھا۔
"وہ آپ نے ۔۔۔۔۔آئی مین آپ نے مجھے بلایا تھا باہر کچھ
اسٹوڈنٹ کہہ رہے تھے۔"
زمل اچھا خاصہ بوکھلائی تھی۔
"میں نے آپکو بلایا ہے؟ایکسکیوزمی میں آپکو کیوں بلاؤں گا
میرا نہیں خیال کہ میں نے آپکو پہلے کبھی یہاں دیکھا ہے۔ کیا آپ یہاں کی اسٹوڈنٹ ہیں؟"
وہ جو اسکے 'یس'یس' بولنے پہ ژچ ہوئی
تھی اور مزید کچھ سننا چاہتی تھی اسکے بولنےپہ چہرے پہ ٹھنڈے پسینے آئے تھے۔
"لیکن ڈاکٹر وہ اسٹوڈنٹ۔۔۔"
"ٹوہیل ود اسٹوڈنٹس ؟کیا آپ جانتی ہیں میں کون ہوں؟"
ڈاکٹر میر کے دانت چبانے پہ زمل کی
آنکھوں سے بھل بھل پانی پھوٹا تھا اور وہیں اپنے سامنے موجود اس لڑکی کو روتے دیکھ
کر ڈاکٹر میر گہری سانس بھرکے رہ گئے تھے۔
اس میں اب کوئی شک نہیں تھا کہ کچھ
اسٹوڈنٹس نے جان بوجھ کے اس لڑکی کوڈاکٹر میر کےپاس بھیجا تھا کیونکہ وہ اس وقت کے
موجود تمام پروفیسرز میں سے سب سے اسٹرکٹ پروفیسر تھے وہاں کے اور انکی کبیرسنگھ جیسی
اکڑو اور ڈیشنگ لکس کی وجہ سے اکثر اسٹوڈنٹ انہیں ڈاکٹر میر کی بجائے ڈاکٹر کبیر
کہتے تھے۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Wowww bohat achi epi thi aur uzma mujahid k novels k to kya hi kehne mza a Jata inky novels perh k
ReplyDelete