Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 7
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 7
"وہ یہ ڈبہ شیری دے کر گئے ہیں۔"
وہ اسے اپنے قریب سے لیپ ٹاپ اٹھاتے
دیکھ جھکے چہرے کے ساتھ ہکلاتے لہجے میں بولی اس کی آنکھیں دیکھ وہ ویسے ہی سہم گئی
تھی۔۔لیپ ٹاپ کو ڈبہ کہنے پہ جہاں وہ حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہوا وہی اس کے
لبوں سے شہریار کیلیے شیری سن اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔اسے آج تک اس کے علاوہ
کبھی کسی نے شیری مخاطب نہیں کیا تھا اور وہ کتنے حق اور دھڑلے سے اسے شیری کہ کر
مخاطب کررہی تھی۔مسلسل شیری کی بازگشت اس کی سماعتوں میں ہورہی تھی جو اسے مزید
جلا کر راکھ کررہی تھی۔
"شیری تمہارے بچپن کا دوست ہے کیا۔"
شاہ میر تند نگاہوں سے اسے گھورتے
ہوئے سردلہجے میں گویا ہوا۔اس کے دل کی دھڑکن سست پڑی۔نور کا سر بےساختہ نفی میں
ہلا۔
"نہیں وہ تو آپ کے دوست ہیں۔"
وہ خشک لبوں کو تر کرتی شش و پنج میں
مبتلا بھولپن سے بولی۔وہ ابھی اس کے الفاظوں میں ڈوبے طنز کے نشتر سمجھنے سے قاصر
تھی جبکہ اس کے جواب پہ اس نے مشکل اپنے اندر کے شیر کو تھپک تھپک کر سلایا۔
"تو پھر اسے چپ کرکے شہریار بھائی کہنا آئندہ سے ورنہ زبان
کاٹ کر ہاتھوں میں تھمادوں گا۔شیری کی کچھ لگتی۔"
وہ انگلی اٹھاتے تنبیہہ کرتے آخر میں
بڑبڑانے والے انداز میں بولا نور نے اس کی بات پہ سرعت سے اثبات میں سر ہلایا
مبادہ وہ اصل میں ہی اس کی زبان نہ کاٹ دے۔شاہ میر اس کی اتری ہوئی صورت دیکھ صوفے
پہ بیٹھتے پیشانی مسلنے لگا۔ناجانے اس کے لبوں سے شیری سن وہ کیوں اس پہ ابل پڑا
تھا حالانکہ اس کے مطابق وہ جو بھی کرتی اس سے شاہ میر کا کوئی واسطہ نہیں تھا۔
"ابھی محترمہ سے میرا نام پوچھو تو انکل کے علاوہ کچھ نہیں
ادا ہوگا لبوں سے۔"
وہ ایک کٹیلی نگاہ اس پہ ڈالتے فائل
بیڈ پہ پٹختے ہوئے بولا اور ایک تیز نگاہ اس کے جھکے سر پہ ڈالتے بیڈ پہ نیم دراز
ہوتے لیپ ٹاپ کھول لیا۔کچھ لمحے پہلے چہرے پہ جو نرمی کا تاثر پہرا دے رہا تھا اب
وہ مکمل طور پہ منقود تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Zbrdast please daily epi diya kerain wait nae hota . And i think shehryar or saba ka couple bna ga
ReplyDeleteBht achi th epi mjhy lgta saba ki bd ma shadi shahryar sy ho jaige🤔🤔🤔🤔🤔lykn chalo achi bt hai shahmeer ko pta chl sb😄😄😄😄😄r shahmeer ka jealous hna kamal tha😂😂😂😂😂bs next jldi dy dain❤❤❤❤❤
ReplyDeleteZabardast 🥰❤️💕
ReplyDelete