Raah Zeist Ho Tum Romantic Novel By Yumna
Raah Zeist Ho Tum Romantic Novel By Yumna
وہ پنک میکسی میں ہلکے میک اپ کے ساتھ بے انتہا خوبصورت لگ رہی
تھی ،،وہ تو بغیر کسی تیاری کے اتنی حسین لگتی تھی تو آج تو ویسے ہی مکمل تیاری میں
اُسکا روپ الگ ہی جھپ چھوڑ رہا تھا ،،معصوم سے نقوش کو بیوٹیشن نے مہارت سے سنوارا
تھا۔
وہ کنفیوز سی بیٹھی آنے والے لمحات کا سوچتی اپنی اُنگلیاں چٹخا
رہی تھی،،
زاویار خود اُسے لینے آیا تھا ،،کمرے میں داخل ہوتے اُس پر نظر
پڑتے ہی وہ یک ٹک اُسے دیکھی گیا ،،نظر پلٹنے سے انکاری تھی ،،دل نے ایک بیٹ مس کی،،اُسکے
نو خیز حسن سے نظریں چراتے وہ قدم بڑھاتا اُسکے قریب آیا ۔۔
وہ جو پہلے ہی کافی کنفیوز تھی اُسے یوں خود کو دیکھتا پا کر
اُسکی پلکیں لرزنے لگی ،،،رخسارِ پل میں تپ گئے ۔۔۔۔۔اُسکے قریب آتے اُسکی پلکوں کی
چلمن دیکھ زاويار نے ٹرانس کی سی کیفیت میں آگے کو جھکتے اُسکے ماتھے پر لب رکھے
2nd Sp
حجاب کے ہالے میں چھپا اُسکا پُرنور چہرہ اس وقت چمک رہا تھا
،،،
بڑی عقیدت سے قرآن پاک اُس سے تھامتے اُسکے قریب بیٹھ گئ،،
دونو نے اکٹھے تلاوت شروع کی "
زاویار نے تلاوت مکمل کرکے قرآن پاک بند کرتے اُسکی جانب دیکھا
جو دل جمعی سے تلاوت کر رہی تھی...
وہ بڑے انہماک سے ایک ایک خرف پر انگلی رکھ کر بلند آواز میں
تلاوت کر رہی تھی"
وہ ہمیشہ سے یہی چاہتا تھا کہ اُسکی ہمسفر اُسکے ساتھ مل کر
خدا کی عبادت کرے،،
اُسے اپنے رب پر ٹوٹ کر پیار آیا ۔،،،،
قربان جاؤں اُس ذات پر جو شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے ،،،
جو اپنے بندے کی ایک پُکارا پر اُسے سنتا ہے۔۔
اُس نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا کی،،
اور عبادت کی توفیق مانگی"
منظر بہت مکمل اور خوبصورت تھا ،،،
دونو نے ایک ساتھ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے"
اور وہ (قرآن) تو سارے جہانوں کے لیے نصیحت ہے"
(سورۃ قلم)
MashAllah.nice
ReplyDelete