Tu Aaina Hai Mera Romantic Novel S Merwa Mirza
Tu Aaina Hai Mera Romantic Novel S Merwa Mirza
سٹوری لائن:-
گینگسٹر بیسڈ،ڈیپ اینڈ پائزنڈ
لوو اسٹوریز بیسڈ
ایکشن، تھرل، رومینس، ڈرامہ
اینڈ ہارٹ ٹچنگ ریلٹی بیسڈ سٹوری۔ معافیہ بیسڈ
___♡♡♡
سنیک!
"محبت پھر کیوں کی؟ یہ تو انسانی
جذبہ ہے"
وہ اپنی دونوں بازو محبت سے
کاشان کی گردن میں حائل کیے اسکے کرسی سے ٹیک لگا کر اپنی جانب متوجہ چہرے کو بڑی دلچسپی
سے دیکھ کر یہ سوال کرتی بولی، اسکی ٹھنڈی سانس کاشان کو اپنے ہونٹوں تک پھیلتی محسوس
ہوئی۔
وہ اس کیفیت میں دیکھنے اور
بولنے کا کام ایک ساتھ کر ہی نہ پایا۔
"پاگل۔۔۔۔ یہ انسانی نہیں،
آسمانی جذبہ ہے۔ لافانی جذبہ ہے۔ عقل سے پیدل، دل سے سوچنے والوں کی نشونما اور تباہی
ایک ہی وقت میں کرتا ہے۔ ہاں سارے جھوٹ اور فریب سے الگ دور میرا یہی سچ ہے تمہارے
نام، میں ہر معاملے میں جھوٹا ہوں۔ فریبی ہوں ، بے یقین ہوں لیکن تم سے اپنا یہ سیاہ
دل جوڑ چکا ہوں"
وہ ہر سانس کے ساتھ اپنے برے
ہونے کی منادی کے ساتھ وفا سے محبت کا اگر یونہی اعتراف کرتا رہتا تو وہ بھی ممکن ہے
اس ظالم کی دیوانگئ میں مبتلا ہو جاتی۔
"کیا میں پہلی عورت ہوں تمہاری
زندگی کی؟"
وفا کو مسکراتا دیکھ کر وہ
دھیرے سے چہرہ قریب لائے اسکے گداز گال کو ہونٹوں سے چھوئے ساتھ ہی وفا کے اس نئے سوال
پر حصار تنگ کیے وفا کی دھڑکن بڑھائے اس جیسا ہی مسکرایا۔
"نہیں، تم آخری عورت ہو میری
زندگی کی"
اس بار وہ اسکی ناک کے کنارے
محبت سے لب رکھے عجب مست سا ہوئے بولا، وہ خود اسکے ایسے جواب پر کتنی ہی دیر کچھ بول
ہی نہ سکی۔
"مطلب بہت رنگ باز رہے ہو تم؟
گرل فرینڈز والے تھے کیا؟ پھر بھی تعداد یاد کرو ممکن ہے یاد آجائے"
اس بار وہ جان بوجھ کر کرید
کر بولی تھی ، اسکا یوں کم کم ہی سہی پر جیلس ہونا کاشان کو بنا کچھ کھائے بھر سا چکا
تھا۔
اسے کھانے کی نہیں، جینے کی
ضرورت تھی۔
وفا کے ساتھ ہر لمحہ امر کرنے
کی حسرت کہ کب وقت کی بے رحم لہر انھیں پھر کسی موڑ پر جدا کر دے۔
"اممم۔۔ گننا ممکن نہیں۔ بہت
زیادہ رنگ باز تھا"
وفا کی گداز گال سے اپنی بڑھی
بیرڈ والی گال جان کے رگڑے وہ اسے اس بار تنگ کر رہا تھا اور وہ واقعی سلگی بھی تھی۔
"مطلب تم قابل یقین نہیں ہو؟"
ضدی سی خفگی لیے وہ منہ موڑ
لینا چاہتی تھی مگر کاشان اسکی یہ ستم کی کوشش اپنے بہک جانے سے ناکام بناتا اسکی ناراض
سی شکوہ کناں صورت کی افسردگی اپنے لمسات سے تازگی میں بدل گیا۔
وہ اسے منجمد سی لگی، ہر بار
کی طرح، اسکے حصار میں ہر بار بے جان ہوتی سب سے عزیز عورت۔
"اتنا تو ہوں کہ تم اپنی خوشی
اور تکلیف شئیر کر سکتی ہو، عائش کو لے کر تمہارے کئی سوالات ہیں سچائئ کے بعد جانتا
ہوں۔ لیکن سب کچھ ایک ساتھ نہیں بتاوں گا۔ آہستہ آہستہ تم سب جان لو گی"
یقین کے قابل نہ ہونے والی
بات وفا نے یونہی کہی تھی مگر پھر اسے کاشان کے یکدم سنجیدہ ہو جانے پر اپنی غلطی کا
شدت سے احساس ہوا۔
وہ اس شخص کی الفت سے سجے
لمس کا ہر نیا زائقہ دریافت کرنا چاہتی تھی، وہ بہت گہرائی میں ڈوبا ہوا تھا، اسے سمجھنا
وفا کے لیے فی الحال ناممکن تھا۔
"کھانا کھا لو، تھک جاو گے"
اسکی آغوش نرمی سے جھٹک کر
وہ ساتھ ہی کرسی پر بیٹھے کاشان کو سرو کرنے لگی۔
وہ بھی اسے دیکھ کر ہی حلق
میں زندگی کے واسطے رزق ڈالتا رہا، وہ ہر شے ذائقہ دار تھی مگر وفا کی قربت سے زیادہ
لذت آمیز کہاں تھا اسکے لیے کچھ۔
Thank u so much marwa aapi
ReplyDeleteTop 10 Casinos in San Francisco, CA from $13 to $29 - Mapyro
ReplyDeleteFind the Best Casinos in San Francisco 안산 출장마사지 (CA) 파주 출장샵 on Mapyro! Find the best casino in San 수원 출장마사지 Francisco, 광주 출장안마 CA for the location closest to the 울산광역 출장안마 hotel.
Waoooooo buad ache novel the but 2nd part kaab aaye ga plz jaldi bataye ga mujh sy to wait nai ho raha ab
ReplyDelete