Shukriya Dadi Romantic Novel By Meeshi Sheikh
Shukriya Dadi Romantic Novel By Meeshi Sheikh
لڑکی یہ تصویر تمہارے پاس کہاں سے آئی.
آپ کی الماری سے چرائی.... اس نے منہ
پھٹ انداز میں کہا.
شرم نہ آئی.... دادی نے شرم دلانا چاہی.
اپنے لیے نہیں نکالی.....اور اس میں
ہے ہی کیا...... جو میں اسے دیکھنے کو مری جا رہی تھی.....
سہیلی کے مجبور کرنے پہ نکال کر لے گئی
تھی، ہائے کتنی منحوس گھڑی تھی کہ میں یہ تصویر نکال کر لے گئی، کوئی بہانہ کیوں نہیں
کر دیا.....
پتہ ہے دادی آج کتنی بے عزتی ہوئی میری
سارے کالج میں.... سب ہنسے مجھ پہ کہ میرے ابا کو میرے لئے یہی ملا تھا.....
میں بھی اتنی بھولی، جو آپ نے کہا مان
لیا، جس کے ساتھ باندھنا چاہا، سر جھکا لیا، کوئی سوال نہیں کیا، نا شکل دیکھی نا گھر
بار..... نہیں کرنی مجھے اس سے شادی..... سن لیں آپ سب.....
اماں نے اسکا منہ بند کرنے کی بہت کوشش
کی، پر اس نے تو آج سارے حساب برابر کرنے کی تھان رکھی تھی.
چپ..... دادی چلائیں.
وہ سہم کر چپ ہو گئی پر آنکھوں نے برسنا
شروع کر دیا.