Rab Ki Rasi Novel Free Pdf By Meeshi Sheikh
Rab Ki Rasi Novel Free Pdf By Meeshi Sheikh
بابا جی بہت مشکل میں پھنس گئی ہوں،
رخسار نے پریشان لہجے میں کہا.
بابے کے ہوتے ہوئے کیوں پریشان ہے بچی......
بابا جی نے گرج کر کہا.
اک لمحے کو دونوں سہم سی گئیں
بابا جی میرا اکلوتا بیٹا ہے، میرے شوہر
اسکی شادی میری دیورانی کی بیٹی سے کرنا چاہتے ہیں، خود میرا بیٹا بھی یہی چاہتا ہے.....
پر میں ایسا نہیں چاہتی، اپنی دشمن کی
بیٹی کو کیسے گھر کی رانی بنا دوں.....
بابا جی کچھ کریں....
رخسار گڑگڑائی.
بس.... اتنی سی بات...... بابا جی ہنسے.
بابا جی کام پکا ہونا چاہیے... آپ کے
پہلے کے تعویذ کام کرنا چھوڑ گئے... تبھی تو یہ نوبت آئی ہے..... ورنہ افنان میں کہاں
جرات کہ میری اجازت بنا کوئی قدم اٹھا جائے....
عادت سے مجبور رخسار کی زبان پھسل گئی....
صباحت نے اسے کہنی ماری.
بابا جی لال لال آنکھوں سے اسے گھورنے
لگے.... انہیں یہ بات خاصی ناگوار گزری تھی.
معافی چاہتی ہوں بابا جی.... رخسار منمنانے
لگی.
بابا جی کا تنا ہوا وجود کچھ نرم پڑا....
اور پیشانی پہ پڑی شکنیں آہستہ آہستہ غائب ہونے لگیں.
بابا جی آنکھیں بند کئے منہ ہی منہ میں
کچھ پڑھنے لگے کتنی ہی دیر تک اسی حالت میں رہے، پھر کاغذ کے ٹکڑوں پر کچھ لکھنے لگے....
ہر روز ایک ایک تعویذ پلانا ہے دونوں
باپ بیٹے کو..... کیسے پلانا ہے یہ تو تم اچھے سے جانتی ہو بچی.....
بابا جی کے چہرے پہ اک مکروہ سی مسکراہٹ
بکھری ہوئی تھی.
رخسار نے جلدی سے انکے ہاتھوں سے تعویذ
اچک لئے....اور نذرانہ انکی دری کے نیچے رکھ دیا.
اب افنان میری ہر بات مانے گا ناں.....
رخسار نے اک بار پھر بابا جی کے غضب کو آواز دے ڈالی....