Ramzan Ek Ehsaas Written By Hina Irshad

Ramzan Ek Ehsaas Written By Hina Irshad

Ramzan Ek Ehsaas Written By Hina Irshad

"رمضان اک احساس"

خطاؤں کے پلڑے میں بھرے میرے اعمال ہیں

دیکھو تو ہم آخر کتنے گنہگار ہیں

کہیں ایک نیکی بھی نہیں کرتے ہیں

کہیں ایک حرف پہ بھی دیکھو کتنا  ثواب ہے

سبحان الله دیکھو تو آیا پھر سے اب بابرکت ماہِ رمضان ہے

از حناء ارشاد

رمضان وہ مبارک مہینہ ہے'جس میں الله تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔ اس ماہ میں الله  پاک شیاطین کو قید' اپنے بندوں کو نیکی کی رغبت دلاتا ہے' تاکہ ان کے لیے بھلائی کے کام کرنا آسان ہو جائے۔

رسول الله صلی الله عليہ والہ وسلم نے فرمایا"جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔"

ایک اور روایت میں آتا ہے کہ رسول الله صلی الله عليه  وسلم  نے فرمایا "تحقیق تمہارے پاس رمضان آیا ہے۔ یہ برکتوں والا مہینہ ہے۔ الله پاک نے اسکے روزے تم پہ فرض کیے ہیں۔ اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔ اس میں ایک رات ہے' جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جو اسکی بھلائی سے محروم رہا تو تحقیق وہ محروم ہی رہا۔"

 "روزوں کا مہینہ"

 💥حدیث سے بھی روزے کی فرضیت ثابت ہے۔

روزہ جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے۔ 💥

💥روزہ دار کے لیے جنت میں خصوصی دروازہ ہے۔

روزہ آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔💥

💥روزہ دار کے منہ کی بو' قیامت کے دن خوشبو بدل دی جائے گی ۔

روزہ ڈھال بھی ہے۔💥

روزے کی جزا الله تعالیٰ خود دے گا۔💥

الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ"پس روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا اجر دوں گا۔"“

"روزے کی اقسام"

روزے کی تین اقسام ہیں ۔

عام روزہ خود کو پیٹ بھرنے اور شہتوت سے روکنا۔

خاص روزہ نظر' ہاتھ'  پاؤں' کان اور تمام اعضاء کو گناہ سے بچانا۔

خاص الخاص روزہخاص الخاص روزہ یہ ہے کہ دل کو ردی خیالات  اور الله تعالیٰ سے دور کرنے والے افکار سے پاک کرنا اور الله پاک کی یاد کے سوا ہر چیز و ذکر سے رک جانا۔

نبی کریم صلی الله عليه والہ وسلم نے فرمایا"جس نے ایمان کیساتھ  اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے' اسکے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں"

"سحری اور افطاری کا مہینہ"

حوالہصحیح بخاری 1923نبی اکرم صلی الله عليه والہ وسلم نے ارشاد فرمایا "سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے۔"

💥سحری ضرور کھانی چاہئیے اگرچہ پانی کا ایک گھونٹ ہی پی لیا جائے۔

💥سحری کھانے والوں پہ رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

💥کھجور بہترین سحری ہے۔

افطاری کا وقت خوشی کا وقت ہے۔💥

افطاری میں جلدی کرنا مسنون ہے۔💥

ا💥فطاری کروانے والے کو بھی اتنا ہی اجر ملے گا' جتنا روزہ دار کے لیے ہوگا۔

💥بچا ہوا کھانا ضائع نہ کریں بلکہ کسی ضرورت مند کو دے دیں۔

(افطاری سے پہلے ایک خاص مقدار سے جو کھانا زیادہ ہو۔)

💥خوشی خوشی سحری و افطاری کا انتظام کریں ۔

"   بخشش کا مہینہ    "

 

💥رمضان گناہوں سے پاک ہونے کا بہترین موقع ہے۔

💥دن کا روزہ اور رات کا قیام بخشش کا وعدہ ہے۔

💥وہ شخص بد نصیب ہے ' جو رمضان تو پائے لیکن اپنی مغفرت نہ کر وا پائے۔

💥سحری کا وقت استغفار کے لیے بہت موزوں ہے۔

" دلیل ہے کہ الله پاک یر رات کو' آدھی رات یا ایک تہائی رات کے آخری حصہ میں آسمان دنیا پر نازل فرماتا ہےاور ارشاد فرماتا ہے کہ کون ہے جو؟ مجھ سے دعا مانگے اور میں اس کی دعا پورا کروں'  کوئی ہے جو؟

مجھ سے سوال کرے کہ میں اسے عطا کروں'  کون ہے جو؟ مجھ سے استغفار طلب کرے اور میں اسے بخش دوں۔"

 یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔

دن میں کم از کم ستر سے سو مرتبہ استغفار کریں ۔

"تقویٰ کا مہینہ"

تقویٰ کا معنی ہے "بچنا"۔

روزہ دار کا صرف کھانے پینے سے ہی نہیں بلکہ ہر قسم کے گناہوں سے بچنا بھی ضروری ہے۔

مثال-

برے خیالات' منفی سوچوں' بدگمانی' جھوٹ' چغلی' غیبت اور جھگڑے سے بھی پرہیز کرنا لازم  ہے۔

روزہ رکھ کر بھوک کے تجربے سے تقویٰ اور تواضع اور صبر جیسی صفات اپنائیں ۔

"صبر کا مہینہ"

روزہ انسان کی پسندیدہ چیزوں پر روک لگا کر اسے صبر کی تربیت دیتا ہے۔

دنیاوی و آخرت کی ترقی کے لیے صبر نہایت ضروری ہے۔

اگرچہ صبر مشکل کام ہے' مگر اس کا بدلہ جنت ہے۔

الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ " اور انکے صبر کی وجہ سے انکا بدلہ جنت ہوگا"۔

   خاص صبر کرنے والے بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائیں گے۔

قرآن کا مہینہ"”

حضرت عبداللہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں "اور رمضان میں ہر رات جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم سے رابطہ کرتے تھے اور نبی اکرم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ  رمضان  گزرنے تک' انھیں قرآن سسسناتے۔ "

💥اس ماہ میں کم از کم ایک دفعہ قرآن پاک ضرور مکمل کریں۔

اس ماہ میں تلاوتِ قران کا معمول بنا لیں۔💥

قیام اللیل میں قران کی تلاوت کرنا۔💥

قران میں غوروفکر کریں۔💥

الله پاک کی تخلیق پر غوروفکر کریں۔💥

مثال- سر سبزہ' پہاڑ' دریا' پرندے وغیرہ کو ایز آ انجوائے منٹ نہ لیں کیونکہ اس میں اللہ پاک کی نشانیاں موجود ہیں ۔

"دعا کا مہینہ"

تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی۔💥

باپ' روزہ دار اور مسافر۔

💥افطاری کا وقت دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہے۔

💥ہر وقت ذکر و اذکار کرتے ہیں ۔ حتی کہ اس ماہ میں دعاؤں کی ایک لسٹ ڈائری پر بنا لیں۔

💥اس ماہ میں اپنے گناہوں کی الله سے بخشش کروالیں ۔

الله تعالیٰ بہت عظیم ہستی ہے۔ وہ بہت غفور و رحیم ہے۔ جب الله تعالیٰ بندوں کے بڑے بڑے گناہ معاف کر دیتا ہے تو ہمیں بھی انسانوں کی زیادتیاں معاف کر دینی چاہئیں ۔

ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں بھی زیادہ سے زیادہ اچھے کام یعنی نیکیاں کرنی چاہئیے ۔

نیکیوں کی اقسام "”

نیکیوں کی دو اقسام ہیں ۔

ایکٹیو نیکی- نماز پڑھنا' روزہ رکھنا' قران مجید کی تلاوت کرنا' ححج ادا کرنا' صدقہ کرنا اور زکوٰۃ دینا۔

پئیسیو نیکی- معاف کرنا'  دعا دینا' مسکرا کر دیکھنا وغیرہ۔

  زندگی میں اگر ایکٹیو نیکی زیادہ نہیں کرسکتے تو  کم از کم پیسیو نیکی کرنے کی کوشش کریں۔

ہمیشہ قبولیت کی گھڑیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔

ہمیں اپنے اعمال کرنے کے لیے  پورا سال ملا

وہی خطاؤں کی معافی کے لیے  ماہِ رمضان ملا

از حناء ارشاد


3 Comments

Previous Post Next Post