Dil Maane Na Romantic Novel By Sanaya Khan
Dil Maane Na Romantic Novel By Sanaya Khan
دو نا مجھے تمہاری بنگلس سے کھیلنا ہے
وہ ہاتھ آگے بڑھا کر اُس کا ہاتھ مانگ
رہا تھا اور عریشہ صدمے سے اُسے دیکھ رہی تھی
پلیز دو نا ماہر کو تمہاری بنگلز بہت
اچھی لگی اگر تم ماہر کو اپنی بنگلز سے کھیلنے دو گی تو ماہر بھی تم کو اپنے ٹویز دیگا
وہ کسی بچے کی طرح بات کر رہا تھا اور
عریشہ اُس کے لب و لہجے پر شاک سے ہو کر اُسے دیکھ رہی تھی
پتہ ہے ماہر کے پاس بہت بہت بہت سارے
ٹويز ہے پلین ہے۔۔۔۔۔۔روبوٹ ہے اور نئی والی کار بھی ہے ۔۔۔۔تمہیں کیا چاہیے
اُس نے اپنی انگلیوں پر گنتی کرتے ہوئی
کہا عریشہ کا سر گھومنے لگا اتنی بڑا فریب کیا گیا اُس کے ساتھ اتنی بڑی بات چھپائی
گئی اُس سے اُسے ایک پاگل کے حوالے کردیا اُس کے اپنوں نے وہ فورا بیڈ سے اُتری اور
دروازے کی طرف بھاگی
بیوی رک جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہر نے اُسے روکنے کے لیے آواز دی اُس
کے بیوی کہنے پر وہ حیران ہوتی رک کر پلٹی تھی
ماہر کو چھوڑ کر مت جاؤ
وہ بیڈ سے اتر کر اُس کے پاس آیا تھا
اور معصومیت سے بولا
بیوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عریشہ نے اُس کے الفاظ دہرائے
ہاں دادی نے بولا کے تم میری بیوی ہو
مطلب میری سب سے بیسٹ والی فرینڈ ہو۔۔۔۔ اور اب تم ماہر کے ساتھ ہی رہو گی ہمیشہ۔۔۔۔۔۔۔
اُس کی بات پر عریشہ نے ایک دم سے منہ
پر ہاتھ رکھا اور رونے لگی اُس کے شوہر کے لیے بیوی کا مطلب یہ تھا
نہیں بیوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہر ایکدم سے کہتا اُسکے پاس آیا
رونا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔دادی نے کہا ہے اگر
ماہر کی بیوی روئے گی تو اللہ تعالیٰ ماہر سے ناراض ہو جائے گے پھر وہ ماہر کو کبھی
چاکلیٹ اور ائس کریم نہیں دینگے
ماہر نے پریشان شکل بنائے کہا عریشہ
کے رونے میں روانی آگئی اُس کی زندگی برباد ہو چکی تھی
پلیز نہیں رونا بیوی۔۔۔۔۔۔۔ماہر تمہیں تنگ نہیں کریگا۔۔۔۔۔تمہاری بنگلس بھی نہیں مانگے گا پرومیس
Interesting
ReplyDelete