The Dark Romantic Novel By Uzzai Zehan
The Dark Romantic Novel By Uzzai Zehan
کیا میں پانچ منٹ بات کر سکتی
ہوں ؟؟ وہ درخواست کرنے لگی
ٹائم اوور ہوچکا ہے ڈیئر
! اور تم جانتی نہیں ہمارے چیف بہت اسٹرکٹ ہیں ! وہ آخری کے الفاظ رازداری سے کہنے
لگا پلیز !! وہ مصر ہوئی
ٹھیک ہے اتنی سی فیور تو تمہیں
دے ہی سکتا ہوں ! ہماری نئی نئی دوستی ہے نام ! وہ دوستانہ انداز میں مسکراتے ہوئے
بولا تو رومیصہ کے چہرے پر بھی خوشی کے تاثرات جگمگائے ۔ جبکے گاڑی کے اس پار فون پر
نمبر ڈائل کرتے اطہر کاظمی نے انکی تمام گفتگو دیکھی اور سنی تھی ۔ لیکن صرف پانچ منٹ
؟ ورنہ چیف مجھے فائر کردینگے ! وہ انگلی اٹھائے تاکید کرنے لگا
اور ساتھ گاڑی کا دروازہ ایک
طرف سرکایا جہاں خاور حیسن کو رکھا گیا تھا ۔ وہ پولیس کو ہدایت دیتا بلڈنگ کے اندر
کی جانب بڑھ گیا
اسکے جاتے ہی وہ تیزی سے اسکی
طرف بڑھی ۔ خاور حسین اسے دیکھ کر ناگواری سے ماتھا شکن ہونے لگا۔ تو ؟؟؟ کیسے ہیں
آپ ؟ میرے پیارے ماموں جان ! آخر کے الفاظ اس نے چبا چبا کر ادا کیئے
گاڑی کے اس پار کھڑے اطہر
کے کان کھڑے ہوگئے ۔ وہ نا سمجھی سے بھنویں سکیڑتا فون کان سے ہٹا کر انکی گفتگو پر
دھیان دینے لگا
تم یہاں بھی آ گئی !
Is ka part 2 kab aye ga...
ReplyDeleteBoht acha novel h part 2 kb aye ga plz bta dai
ReplyDelete