Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal
Tumse Lagan Lagi Romantic Novel By Shagufta Kanwal
"میرا دل اس وقت پتہ کیا چاہ رہا ہے؟میرا دل چاہ رہا ہے کہ
میں سب کو بتاؤں کہ میری وائفی کو مجھ سے محبت ہوگئی ہے۔ سب سے پہلے بےبے کو پھر ماما
کو اور پھر ساری دنیا کو۔ مجھ سے زیادہ خوشی تو بےبے کو ہوگی کہ ان کی ہٹلر اور سڑیل
پوتی ان کے پوتے پر فلیٹ ہوگئی ہے۔"
"بکواس بند کرو۔"اسے مسلسل بولتا
دیکھ کر وہ دھاڑی
نہ سرکار!آج کی دھاڑ میں مزہ نہیں آیا۔میں
نے اس دن بھی کہا تھا کہ دم خم نہیں رہا۔ معاملہ مشکوک ہے۔'' اس نے اس کا ہاتھ پکڑنا
چاہا مگر وہ جلدی سے پیچھے کھینچ گئی
"تم نے کہا تھا کہ میرے جاگنے تک تم یہیں
رہو گی اور میں کتنی دیر سے یہاں بیٹھی ہوں صرف تمہارے لیے اور تم مجھے اب یوں تنگ
کرو گے۔"اس نے معصومیت بھرے لہجے میں کہا جس پر اس کا چھت پھاڑ قہقہہ بلند ہوا
"نہیں وائفی,تم میرے لیے نہیں اپنے دل
کے ہاتھوں مجبور ہو کر بیٹھی رہی ہو ورنہ میں تو اور بھی بہت کچھ کہتا ہوں جس کو تم
زرا اہمیت نہیں دیتی۔مجھے سبق مت پڑھاؤ۔ ایسے بہانوں کو مجھ سے بہتر بھلا کون جان سکتا
ہے۔"اس نے سر پیچھے کی طرف گرا کر ہنستے ہوئے کہا۔اس کی بات ٹھیک تھی مگر اتنی
صاف گوئی کی بھی کیا ضرورت تھی وہ کلس کر رہ گئی
"ویسے کب سے چل رہا ہے یہ سب۔"اس
کے دلچسپی سے پوچھنے پر وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی۔ٹھیک ہے وہ بے اختیاری میں وہ
حرکت کر گئی تھی مگر یوں مذاق بنانا کہاں کی تُک بنتی تھی
"جب سے بھی چل رہا ہے تمہیں اس سے کیا
اور میرے شوہر ہو کوئی غیر نہیں،اتنا اوور کیوں ہورہے ہو۔خبردار جو دوبارہ میرا مذاق
اڑایا تو۔"اس کے سنجیدگی سے تنبیہہ کرنے پر وہ ہونٹوں پر انگلی رکھ گیا ۔آنکھیں
البتہ ابھی بھی مسکرا رہی تھیں۔اس نے جھنجھلاتے ہوئے تکیہ اٹھا کر اس کے منہ پر دے
مارا۔اس کے اچانک حملے پر وہ بوکھلا کر پیچھے ہٹا
"آرام سے یار ،کچھ دیر پہلے ہی تو تم
نے اسے شرف بخشا ہے۔میں نے تو ابھی اس جگہ کو آئینے میں دیکھنا ہے اور بار بار دیکھنا
ہے۔"اس کو غصے میں آتا دیکھ کر وہ اٹھ کر دوسری سائیڈ سے نیچے اترا
"تم ۔۔۔۔۔ تم بھاڑ میں جاؤ۔"وہ تکیہ
اس کی طرف پھینک کر اپنا موبائل اٹھاتی باہر کی طرف بڑھی
"تم ساتھ چلو میں کہیں بھی جانے
کو تیار ہوں۔"اس نے پیچھے سے ہانک لگائی۔اس نے اپنے کمرے میں جا کر سانس لی تھی
Amazing😍
ReplyDeleteYes its amazing
ReplyDelete